برکمین سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برکمین سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی (انگریزی: Berkman Klein Center for Internet & Society) ایک تحقیقاتی مرکز ہے۔ یہ ہارورڈ یونیورسٹی میں قائم کردہ ہے۔ اس کا مقصد بہ طور خاص آن لائن مواد کا عمیق مطالعہ ہے۔ اس کی تاسیس ہارورڈ لا اسکول میں کی گئی ہے۔ اس مرکز میں انٹرنیٹ سے متعلقہ قانونی مسائل کا مطالعہ ہے۔ 15 مئی 2015ء کو اس کی درجہ بندی بڑھاتے ہوئے اسے مکمل ہارورڈ یونیورسٹی کے بین شعبہ جاتی پہل (interfaculty initiative) کا درجہ دیا گیا تھا۔[1] اس کا نام برکمین خاندان پر منسوب کیا گیا ہے۔[2] 5 جولائی، 2016ء کو اس نام کے ساتھ کلین بھی جوڑ دیا گیا، کیوں کہ مائیکل آر کلین نے $15 ملین کا عطیہ دیا تھا۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Steve Bradt۔ "Harvard Gazette announcement of Berkman Center elevation to Harvard interfaculty initiative"۔ News.harvard.edu۔ 22 اکتوبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 22, 2010 
  2. "Berkman Gift of $5.4 Million to Support Professorship for Entrepreneurial Legal Studies and Center for Internet & Society"۔ harvard.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2015 
  3. "Michael R. Klein LL.M. '67 supports future of cyberspace exploration and study - Harvard Law Today"۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2016