بلقیس محمود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آپ اردو زبان و ادب کی ممتاز شاعرہ و ادیبہ تھیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

آپ کی ولادت 29 نومبر 1938ء کو دہلی (بھارت) میں فضل الدین سیفی کے ہاں ہوئی اور آپ کا نام بلقیس سیفی رکھا گیا۔فضل الدین سیفی ایک اچھے بیورو کریٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے شاعر و ادیب بھی تھے۔ بلقیس نے 1958ء میں فلسفے میں بی اے آنرز اور 1960ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔انٹر کالجز مقابلوں میں آپ کالج کی بہترین مقررہ اور شاعرہ قرار پائیں۔ مضمون و انشائیہ نگار محمود اختر سے شادی کے بعد آپ بلقیس محمود ہو گئیں۔[1]

تخلیقات[ترمیم]

آپ کی درج ذیل کتب شائع ہوئیں:

1۔مجھے بولنے دو(شاعری۔جون 1997)

2۔سائبان شیشے کا(شاعری۔1998)

3۔بابل کا گھر(شاعری)

4۔ستاروں پر کمند(بچوں کے لیے نظمیں)

5۔میرے چاند(بیٹے کے نام منظوم خطوط۔2000)

6۔اللہ پاکستان لے چل(یاداشتیں۔یکم نومبر 1997)

وفات[ترمیم]

آپ نے 9،اگست 1997ء کو وفات پائی اور تدفین مرکزی قبرستان اسلام آباد میں ہوئی

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ44