بلند ترین ڈومین نیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بلند ترین اسمِ ساحہ سے رجوع مکرر)

انٹرنیٹ (Internet) پر کسی ڈومین نیم (Domain name) کا آخری حصہ بلند ترین ڈومین نیم (top-level domain name ) کہلاتا ہے یہ وہ حروف ہیں جو آخری نقطہ اور اس کے بعد آنے والے حروف پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ حروف کسی ڈومین نیم میں جال محیط العالم (World Wide Web) کے پتہ (address) کی قسم کی یا اس ملک کی نشان دہی کرتے ہیں جہاں وہ ویب صفحہ (web page) محفوظ ہوتا ہے۔ مثلاً pk. یا com. وغیرہ۔ دستورِ انٹرنیٹ کی تنظیم کا ذمہ دار ادارہ (Internet Assigned Numbers Authority یا IANA) ان اسم ہائے ساحہ کی تین مختلف اقسام بیان کرتا ہے۔

عمومی بلند ترین ڈومین نیم

aero. ۔ asia. ۔ biz. ۔ cat. ۔ com. ۔ coop. ۔ edu. ۔ gov. ۔ info. ۔ int. ۔ jobs. ۔ mil. ۔ mobi. ۔ museum. ۔ name. ۔ net. ۔ org. ۔ pro. ۔ tel. ۔ travel. ۔ post. ۔ geo. ۔ cym.

اساسی بلند ترین ڈومین نیم

arpa. ۔ root.