pk.
![]() | |
متعارف | 3 جون 1992 |
---|---|
ٹی ایل ڈی قسم | بلند ترین ڈومین نیم برائے ممالک |
حیثیت | فعال |
رجسٹری | PKNIC |
ضامن | PKNIC |
ارادہ استعمال | ![]() |
اصل استعمال | پاکستان میں مقبول |
رجسٹریشن پابندیاں | کچھ ذیلی ڈومینز پر پابندیاں ہیں، لیکن کچھ غیر محدود ہیں |
ڈھانچہ | رجسٹریشنز دوسرے درجے کے لیبل کے نیچے تیسرے درجے پر ہیں، لیکن دوسرے درجے کے نام 2005 میں کھولے جا رہے ہیں |
دستاویز | ڈومین رجسٹریشن کی پالیسی |
تنازعات کی پالیسیاں | UDRP (ترمیم شدہ) |
رجسٹری ویب سائٹ | PKNIC |
pk. (ڈاٹ پی کے) پاکستان کے لیے مخصوص کردہ بلند ترین اسمِ ساحہ (top-level domain name) ہے۔
پاکستان میں 1992ء سے PKNIC تیسری سطح کے اسمِ ساحہ کی اجازت دیتی ہے جو درج ذیل ہیں۔
- com.pk. - عمومی کاروبار یا انفرادی استعمال کے لیے
- net.pk. - شراکہ (Network) اور اس سے متعلق کاروبار کے لیے
- edu.pk. - تعلیمی اداروں کے لیے مخصوص
- org.pk. - بلا مقصدِ منفعت کام کرنے والے اداروں کے لیے
- fam.pk. - خاندانوں اور انفرادی استعمال کے لیے
- biz.pk. - کاروبارِ عمومی یا اشتہار بازی
- web.pk. - مواقعِ جال کے لیے
- gov.pk. - حکومتِ پاکستان کے لیے مخصوص
- gob.pk. - پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت کے لیے مخصوص
- gok.pk. - آزاد کشمیر کی حکومت کے لیے مخصوص
- gon.pk. - پاکستان کے صوبہ سرحد کی حکومت کے لیے مخصوص
- gop.pk. - پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کے لیے مخصوص
- gos.pk. - پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت کے لیے مخصوص
2005ء سے دوسری سطح کے اسمِ ساحہ (یعنی صرف pk. مثلاً http://www.example.pk%7B%7Bwayback%7Curl=http://www.example.pk/%7B%7Bwayback%7Curl=http://www.example.pk/[مردہ ربط] |date=20200131033439}} |date=20200131033439}} بغیرcom. وغیرہ کے ) کی اجازت دی گئی جو ابتدا میں کاروباری علامات (Trade Marks) رکھنے والوں کے لیے مخصوص تھی مگر20 جون 2006ء سے یہ اجازت عام ہے۔