مندرجات کا رخ کریں

بنو مخاض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بنومخاض بنت مخاض اونٹ کامادہ بچہ جوایک سال کاہوچکاہو،دوسرے برس میں ہو۔ نر بچے کو ابن مخاض کہتے ہیں بنت مخاض وہ اونٹنی ہے جو ایک سال کی ہوکر دوسرے سال میں قدم رکھ دے،چونکہ اس وقت اس کی ماں دوسرے بچے سے حاملہ ہوجاتی ہے اس لیے اسے بنت مخاض کہتے ہیں یعنی حاملہ کی بچی۔ مخاض حمل کو بھی کہتے ہیں اور دردزہ کو بھی [1]حدیث میں 6 قسم کی عمر کے اونٹوں کے نام بیان کیے گئے ہیں

پچیس25 اونٹ ہوں تو زکوۃ ایک بنت مخاض یعنی اونٹ کا بچہ مادہ جو ایک سال کا ہو چکا، دوسری برس میں ہو۔ پینتیس 35تک یہی حکم ہے یعنی وہی بنت مخاض دیں گے۔ چھہتر76 سے نوے 90 تک میں دو بنت لبون۔ علی المرتضی سے انھوں نے فرمایا کہ شبہ عمد کی دیت تہائی کے حساب سے ہے 33 حقہ ؎ اور 33جزعہ اور 34ثنیہ بازل عام تک جو سب کی سب حاملہ ہوں اور ایک روایت میں ہے کہ خطاء میں چار حصہ فرماکر پچیس حقہ پچیس جزعہ اور پچیس بنت لبون اور پچیس بنت مخاض (ابوداؤد)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مرآۃ المناجیح جلد 3صفحہ 25 مفتی احمد یا ر خان
  2. بہارشریعت،حص5،ص29