بچوں کی جانب سے معلومات کا استعمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بچوں کی جانب سے معلومات کا استعمال (انگریزی: Children's use of information) ایک ایسامعاملہ ہے جو اخلاق اور بچوں کی نشوونما سے تعلق رکھتا ہے۔ معلومات کئی مآخذ سے لی جاتی ہے اور ماخذ کی نگرانی (مزید دیکھیے ماخذ کی نگرانی میں غلطی) بہت اہم ہوتی ہے یہ سمجھنے کے لیے کہ لوگ کیسے معلومات کا استعمال کرتے ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سی جانکاری قابل یقین ہے۔

مختلف نظریے[ترمیم]

برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ والدین کو اس بات سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ بچے اسکرین پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں، کیونکہ اس کے نقصان دہ اثرات کے شواہد نہیں ملے۔ بچوں کے امراض کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ان تازہ ترین ہدایات میں بچوں کے اسکرین پر وقت گزارنے کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، البتہ یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹہ قبل بچے سکرین سے دور رہیں تو بہتر ہے۔ لیکن ساتھ ہی ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ بہت ضروری ہے کہ اسکرین کا استعمال ورزش، سونے اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا متبادل نہ بن جائے۔[1]

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے نئے رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ دو برس سے کم عمر کے بچوں کو ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر کی اسکرین کے سامنے نہیں بٹھانا چاہیے۔ جبکہ دو برس سے زیادہ اور چار برس کی عمر تک کے بچوں کے سکرینز کے سامنے بیٹھنے کا وقت زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ ہونا چاہیے۔[2]

دوسری جانب عالمی سطح پر بلو وہیل جیسا آن لائن کھیل نکلا تھا، جس کے لیے بچے اپنی جان دینے کے لیے بھی تیار تھے۔[3] ایک اور مسئلہ انٹرنیٹ کے ذریعے بڑھ رہی فحاشی، آن لائن ڈیٹنگ اور بچوں کے استحصال کے معاملے ہیں[4]، جن کی وجہ سے بچوں نگرانی لازمی قرار پاتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]