بیضہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، بیضہ (Ovum)۔

بیضہ Ellipse

بیضہ اور اس کے ریاضیاتی اجزاء.
بیضہ اور اس کی ترکیب کی شکل

علم ہندسہ کی ایک شکل جو چپٹے دائے یا بیضے کی سی شکل کی ہوتے ہے۔ دائرے کا ایک مرکز ہوتا ہے۔ لیکن بیضہ کے دو مراکز ہوتے ہیں۔

  • جن میں سے ہر ایک مرکز نما Focus اور
  • ہر دو کو مرکزین foci کہتے ہیں۔

دائرہ بنانے میں مرکز کو بنیاد بنانا پڑتا ہے لیکن بیضہ بناتے وقت ہر دو کو کام میں لاتا پڑتا ہے۔

بیضہ کا محیط (Circumference of Ellipse) اس شرط کے تحت چلتا ہے کی اس پر کے ہر نقطے کا مرکزین سے فاصلوں کا مجموعہ ہمیشہ یکساں رہتا ہے۔ اور بدلتا نہیں ہے۔ یعنی ن(م/2)+ن(م/1) ہمیشہ یکساں رہے گا خواہ "ن" محیط پر کسی جگہ بھی لیا جائے۔

بیضہ اور اس کے ریاضیاتی اجزاء. اردو میں

صحیح بیضہ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے (م/1) و (م/2) مقرر کر لیا جاتا ہے۔ پھر م/1، م/2 میں سے ایک پر ایک ایک کیل گاڑ دی جاتی ہے اور بیضہ کے محیط کے برابر رسی یا دھاگا لے کر اس کا یک سرا ایک کیل سے اور دوسرا سرا دوسرے کیل م/1 سے باندھ دیا جاتا ہے۔ پھر اسی کو ایک پنسل یا کیل کے ذریعے سیدھا تان کر نشان لگا کر، چکر مکمل کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی رسی ہر حالت میں کس کر تنی رہے۔ اسی طرح بیضہ مکمل کیا جاتا ہے۔ اور مذکورہ شرط کو پورا کرے گا۔ کیونکہ رسی ہر حالت میں دونوں مذکورہ فاصلوں کا مجموعہ رہے گی۔ بیضہ کے سرے صحیح محراب میں اس طریق سے بنی ہو محراب ٹوٹ نہیں سکتی۔