بینک آف دی ساؤتھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بینک آف ساوتھ
پبلک
صنعتمالیات اور ترقی
قیامسن 2009ء
صدر دفترکاراکاس، وینیزولا

بینک آف دی ساؤتھ ( ہسپانوی: Banco del Sur)‏ , پرتگیزی: Banco do Sul)‏ ، ولندیزی: Bank van het Zuiden)‏ ) یا BancoSur ایک مالیاتی فنڈ اور قرض دینے والی تنظیم ہے جو 26 ستمبر 2009ء کو ارجنٹائن، برازیل، پیراگوئے، یوراگوئے، ایکواڈور، بولیویا اور وینزویلا نے 20 بلین امریکی ڈالر کے ابتدائی سرمائے کے وعدوں کے ساتھ قائم کی تھی۔ ارجنٹینا، وینزویلا اور برازیل میں سے ہر ایک نے 4 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا اور یوراگوئے، ایکواڈور، پیراگوئے اور بولیویا نے چھوٹی رقم حصہ میں ڈالنی تھی۔ بینک کا مقصد سماجی پروگراموں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے امریکا کی اقوام کو قرض دینا تھا۔ بینک کو ایک تنظیم کے طور پر قائم کرنے والی دستاویزات پر سنہ 2007ء میں دستخط کیے گئے تھے اور ممالک کے درمیان معاہدے کو سنہ 2009ء میں حتمی شکل دی گئی تھی، لیکن سنہ 2016ء تک، بینک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی تھی۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Mares, David R. and Harold A. Trinkunas (2016)۔ Aspirational Power: Brazil on the Long Road to Global Influence۔ Brookings Institution Press۔ ISBN 9780815727965۔ Chavez made claims about never again having to seek funds from the IMF and having to endure its conditionality programs. Chavez even announced that Venezuela would leave the IMF (it did not, but did refuse to allow it to carry out formal reviews of the Venezuelan economy). ... Although an initial document for the establishment of the bank was signed in December 2007, it took another two years to finalize the agreement creating it. Among the controversial points was the question of voting rights ... The Bank of the South project, however, remains paralyzed six years after its ratification ... as of this writing in February 2016, the Bank of the South is still not capitalized ...