بیورو آف انڈین سٹینڈرڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Logo
ISI-Mark-Logo
Compulsory Registratio Logo

مہاتما گاندھی کی خواہش کو دیکھتے ہوئے قانونی طور پر بھارت کے قومی جھنڈے کو کھادی (ہاتھوں سے بُنا گیا کپڑا) اور ریشم کے کپڑوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس جھنڈے کو بنانے کے مراحل کی نگرانی بیورو آف انڈین سٹینڈرڈ (انگریزی: Bureau of Indian Standards) کرتا ہے۔ اسے بنانے کے حقوق کھادی ڈیولپمنٹ اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن( Khadi Development and Village Industries Commission) مختلف علاقوں کو جاری کرتا ہے اور بیورو آف انڈین سٹینڈرڈ( BIS: Bureau of Indian Standards) کو ان کا لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار ہے جو پرچم بنانے سے متعلق ہدایات اور معیار کو پورا نہیں کرتے ہیں.[1] سنہ 2009ء تک کرناٹک کھادی گرام ادیوگ سنیوکتا سنگھ ہی اس جھنڈے کو بنانے والی واحد کمپنی تھی۔[2]

یہ بیورو کئی دیگر سرگرمیوں میں شامل ہے۔ یورو آف انڈین سٹینڈرڈ کے ڈائریکٹر جنرل پرمود کمار تیواری نے اگست 2021ء میں ہال مارکنگ پروگرام بہت کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں ایک کروڑ سے زائد زیورات پر یہ نشان لگایا گیا ہے اور 90 ہزار زیورات کو اندراج کیا گیا ہے۔[3]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]