مندرجات کا رخ کریں

بیوہ بھابی سے شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بیوہ بھابی سے شادی (انگریزی: LEVIRATE MARRIAGE) سے مراد ایک ایسی شادی جس میں ایک شخص اپنے بھائی گذر جانے کے بعد متوفی کی اہلیہ سے شادی کرتا ہے۔ یہ رواج کئی قدیم قومی میں پایا گیا ہے۔ کچھ معاملوں میں یہ ایک آدمی کا فریضہ تھا کہ وہ اپنے بھائی کی بیوہ سے شادی کرے اگرچیکہ وہ مرحوم کی اولاد کی ماں ہی کیوں نہ ہو۔ مگر اکثر معاملوں میں یہ اس وقت ہوتا آیا ہے جب اولاد موجود نہ ہو۔ یہودیوں میں بھائی کی بیوہ سے شادی تلمود کے قاعدے کی رو سے ممنوع تھی، مگر کتاب استثنا میں یہ واجب قرار دی گئی جب کوئی اولاد نرینہ نہ ہو اور دونوں بھائی ایک ہی خاندانی جائداد پر رہ رہے یوں۔[1]

بیوہ بھابی سے شادی کی رسم کا موازنہ کئی بار میراث بیوہ (Widow inheritance) سے ہوتا ہے۔ ان اصطلاحوں میں فرق یہ ہے کہ اول الذکر میں عورت زیادہ بااختیار ہوتی ہے۔ کچھ سماجوں میں جہاں بیوہ بھابی سے شادی کا رواج بے حد عام ہے، اس شادی کی رو سے متوفی شوہر کے رشتے دار کو یہ اختیار دیا ہی نہیں جاتا ہے کہ بیوہ کو متوفی شوہر کے رشتے دار (عمومًا بھائی) سے شادی کرے۔ اس کے برعکس یہ بیوہ کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ متوفی شوہر کے کسی بھائی کو اس سے شادی کے لیے مجبور کرے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]