بی کام
Appearance
بی کام سے مراد کامرس یا تجارت کی ڈگری یا اس کا حامل شخص ہے۔ اس ڈگری میں عمومًا کھاتہ نویسی اور انتظامی امور کی تعلیم و تدریس پر زور دیا جاتا ہے۔
ڈگری کی تاریخی اہمیت
[ترمیم]1980ء کی دہائی کے اختتام تک بھی ’’بی کام‘‘ کرنے والوں کو فوری نوکری مل جاتی تھی۔[1] تاہم اس کے بعد اور موجودہ طور صورت حال بدل گئی ہے۔ بی کام کے حاملین زیادہ تر اکاؤنٹنگ کلرک بنتے ہیں یا پھر آفس کلرک بنتے ہیں جن کا کام دفتری کام کو دستاویزی شکل دینا اور محفوظ رکھنا ہے۔ اس کے برعکس جو بی کام کے طلبہ اعلٰی درجے کی ملازمتیں چاہتے ہیں، وہ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر کے کاروباری شعبوں کا رخ کرتے ہیں۔