تاج بانو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو، فارسی ، بلوچی ، سندھی اور براہوئی زبان کی ممتاز شاعرہ و مصنفہ، معتبر عالمہ دین

ولادت[ترمیم]

تاج بانو کی ولادت 1915 میں دین پور ضلع شکار پور (سندھ) میں ہوئی ۔ آپ معروف عالم دین مولانا محمد عمر دین پوری کی دختر نیک اختر تھیں۔

تعليم و تدریس[ترمیم]

ابتدائی تعلیم والد سے گھر پر حاصل کی ۔ بعد ازاں وہ دیگر خواتین کو گھر میں پڑھاتی رہیں ۔ خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے انھوں نے باقاعدہ مدرسہ قائم کیا جس کانام "مدرسۃالبنات"تھا۔[1]

وفات[ترمیم]

آپ نے 6 فروری1997ء کو دین پورضلع شکار پور(سندھ) میں وفات پائی اور یہیں تدفین ہوئی۔آپ نے عمر کا آخری حصہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں گزارا۔انھوں نے اپنی ایک نظم میں اپنے حالات کے بارے میں ایک دل سوز اپیل لکھ کر ارباب اختیار کو بھجوائی جسے ہفت روزہ"ایلم" مستونگ نے شائع کیا۔

تصانیف[ترمیم]

آپ نے اگرچہ اردو ، فارسی ، بلوچی ، سندھی اور براہوئی زبان میں پچاس سے زائد کتب تحریر کیں مگران میں سے اکثر غیر مطبوعہ ہیں۔آپ کی وفات کے بعدآپ کے گھرسے 40 سے زائد براہوئی ،7 بلوچی 6اردواور 2 فارسی قلمی نسخے ملے۔ آپ کی غیر مطبوعہ کتب د رج ذیل ہیں:

براہوئی کتب[ترمیم]

1۔ارِنانافرمانی وفرمانبرداری

2۔براہوئی دنیا دار اتے خطاب

3۔نیاڑی تا علمی شوق

4۔پند لقمان

5.پند نامہ

6۔پنج کتاب

7۔تفسیر پارہ اَلَم

8۔تفسیر پارہ سیقول

9۔وحید،تقوی وشرک

10۔خدا نا عاشق آبپیک

11۔خطبہ براہوئی

12۔حقوق الزوجین

13۔حمد باری

14۔دہ بی بی تا قصہ(نظم و نثر)

15۔دیوان تاج بانو

16۔شکری ونا شکری نا قصہ

17۔راحت القلوب

18۔صبر و توکل

19۔عارفانہ نیاڑی تا قصہ

20۔عالم برزخ سخا وصدقہ

21۔مشتاق حرم

22۔علم نا فضائلاکق

23۔فراق نامہ(منظوم)

24۔فضائل ذکر(ترجمہ)

25۔فضائل نماز وقرآن

26۔کتابچہ فضائل نماز

27۔مرثیہ تاج بانو

28۔مکاتیب تاج بانو

29۔مثنوی تاج بانو

30۔نعت رسول مقبولﷺ

31۔تحفتہ النسواں(نظم ونثر)

32۔نیاڑی نا فریاد

33۔نیاڑی نا لولی

34۔وصیت نامہ تاج بانو

35۔بہادرا نیاڑی(منظوم)

36۔تعلیم نسواں

37۔مناجات تاج بانو

38۔نورانی دور(ڈائری)


بلوچی کتب[ترمیم]

1۔پند لقمان

2۔پنج گنج

3۔پیر رکھیلئِ جواب

4۔خطبہ بلوچی

5۔عالم برزخ

6۔علقمہئِ قصہ

7۔وفات نامہ آنحضرتﷺ

اردو کتب[ترمیم]

1۔براہوئی شاعرات مع براہوئی شعر

2۔براہوئی عورت(تہذیب)

3۔براہوئی مستورات کا عشقِ اسلام

4۔براہوئی قوم کا عشقِ اسلام

5۔فیض گاہ دین پور

6۔مراثیہ تاج بانو

فارسی کتب[ترمیم]

1۔پنج گنج

2۔علمِ حق


آپ کی مطبوعہ کتب کی تعداد صرف 2 ہے جوبراہوی زبان میں شائع ہوئیں۔ان مطبوعہ کتب کی تفصیل د رج ذیل ہے :

1۔تسویخ النسواں حصہ اول

2۔تسویخ النسواں حصہ دوم

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین ، خالد مصطفی صفحہ 63 تا 66