تارا دیوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تارا دیوی
مقامی نامतारा देवी
پیدائشی نامڈول کماری کرکی
پیدائش15 جنوری 1946(1946-01-15)کھٹمنڈو، نیپال
وفات23 جنوری 2006(2006-10-23) (عمر  61 سال)کھٹمنڈو، نیپال
پیشےگلوکارہ

تارا دیوی ( 15 جنوری 1946ء – 23 جنوری 2006ء) ایک نیپالی گلوکارہ تھیں۔ وہ "نیپال کی بلبل" کے نام سے بھی جانی جاتی ہے[1]۔ انھوں نے اپنی زندگی میں 4,000 سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے[2]۔ ان کے گانے  زیادہ تر حب الوطنی اور محبت کے موضوعات کے گرد گھومتے ہیں[3]۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

وہ 1945ء میں نیپال کے  شہر کھٹمنڈو میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد کا نام کرشنا بہادر اور والدہ کا  رادھا دیوی ہے۔ تارا دیوی نے پیشہ ورانہ طور پر سات سال کی عمر میں گانا شروع کیا اور اپنے 40 سالہ گلوکاری کے کیریئر میں 4000 گانے ریکارڈ کرائے۔پانچ سال کی عمر میں پہلی بار و وہ ریڈیو نیپال گئیں اور انھیں گانے کا موقع ملا۔ ان  کی گائیکی اتنی جاندار تھی کہ وہاں موجود ہر شخص بے حد متاثر ہوا۔ وہ بنیادی طور پر ریڈیو نیپال میں بچوں کے پروگراموں کے لیے گانے گاتی تھیں۔ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ موسیقی میں بھی اپنا مقام بناتی رہیں۔ انھون نے  موسیقی میں بیچلر کی تعلیم حاصل کی۔

کیریئر[ترمیم]

تارا دیوی کو "نیپال کی رات"  بھی کہا جاتا ہے۔ تارا دیوی نے دعائیہ گانوں سے لے کر نیپالی لوک گانوں تک وسیع اقسام کے گانے ریکارڈ کیے، جن میں سے زیادہ تر کو نیپال میں کلاسک نمبر کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ نیپال میں تقریباً ہر گلوکار کسی نہ کسی طریقے سے تارا دیوی سے بہت زیادہ متاثر ہے۔

زندگی[ترمیم]

انھوں نے 1966 میں شیوا بہادر شریستھا سے شادی کی جو پیشے کے لحاظ سے  ہوائی جہاز کے پائلٹ تھے۔  انھوں نے  اپنی زندگی میں اپنے 25 سالہ بیٹے کو کھویا یہ صدمہ ان کے لیے بہت بڑا تھا۔ ان کے بیٹے کی وفات خون کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہوئی۔یہ ان کے لیے بہت مشکل دور تھا۔ اس کے فوراً بعد ہوائی جہاز کے حادثے میں ان کے شوہر کی موت ہو گئی۔  اس سانحے کے بعد وہ  صحت یاب نہ رہ سکی اور ان کی طبیعت خراب  رہنے لگی۔ وہ جسمانی طور پر بہت کمزور ہوگئیں۔ 21 جنوری 2006 کو، وہ 60 سال کی عمر میں  انتقال کرگئیں۔ ان کا آخری البم، "افانتا کو منما" چار گانوں پر مشتمل ہے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

گانے[ترمیم]

  • کالی پار
  • دلما ہجور آئرہ
  • جتتے کھوجے
  • رمجہم رمجہم
  • پاربتی ہو نام
  • اما بھیرہ

اعزازات[ترمیم]

ممبر آف آرڈر آف گورکھا دکشینا باہو، فرسٹ کلاس۔

مہندر رتنا اعزاز۔

اندرا راجا لکشمی اعزاز۔

جگڈمبا اعزاز۔

چائنا لتا اعزاز، ’مینا‘۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Swar Kinnari Tara Devi"۔ 25 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2022 
  2. Tara Devi MP3 Songs 
  3. Nepali Singer Tara Devi Dies at 60 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ english.ohmynews.com (Error: unknown archive URL) OhMyNews – 23 جنوری 2006