تبادلۂ خیال:اسلام کے خلاف جنگ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • مضمون کا عنوان اور انداز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے! موجودہ عنوان غلط فہمی و ابہام کا باعث ہے۔ --سمرقندی 08:16, 4 ستمبر 2009 (UTC)
  • یہ مضمون کہاں تک درست ہے کہاں تک غلط ہے اس بات کو الگ رکھتے ہوئے پہلی بات تو یہ سامنے آرہی ہے کہ اصل میں یہ ہے combination of material from multiple sources جس کا الزام سائنسی مضامین پر لگایا گیا تھا میں فہد بھائی سے اتفاق کرتا ہوں کہ اگر اس کا مواد واقعی حوالہ جات سے ثابت ہے تب بھی اس صفحے پر صرف متعلقہ حصہ اسی قدر رکھا جائے جس قدر انگریزی بین الویکی پر ہے باقی مواد کو اپنے اپنے مخصوص صفحات پر منتقل کیا جائے اور جس بیان کا مستند حوالہ نا ہو اس کو شامل نا کیا جائے۔ --سمرقندی 09:08, 4 ستمبر 2009 (UTC)
  • اس مضمون کو بعنوان ہمفر کی یادداشتیں لکھوں گا۔ اس سلسلے میں کوئی مشورہ ہو تو اس صفحے پر دیا جا سکتا ہے۔--سید سلمان رضوی 11:51, 4 ستمبر 2009 (UTC)
  • اسلام علیکم ـ برادر میرا مضمون حذف کرنے کی بجاۓ مجھے اسکی درستگی کا مشورہ دیں میں اس مضمون کے زریعے ان مجرمین کی نشاندی کرنا چاہتاہوں جنکی وجہ آج اسلام اور پاکستان دونوں غیر مستحکم ہوۓ ہیں ـ

--Khwaja 14:24, 5 ستمبر 2009 (UTC)

  • جیسا کہ اوپر بیان ہوا، آپ کے مضمون کو سلمان صاحب نے مختلف مضامین میں بانٹ کر وکیپیڈیا کے قواعد کے اندر رہتے ہوئے شکل دے دی ہے۔ اس مضمون کے مواد کی اب ضرورت نہیں رہی۔ مجرمین کی نشانی وکیپیڈیا کا کام نہیں۔ اس کے لیے آپ اپنا مدونہ وغیرہ شروع کر سکتے ہیں۔--Urdutext 18:15, 5 ستمبر 2009 (UTC)
  • محترم خواجہ صاحب۔ آپ کا جذبہ قابلِ قدر ہے۔اس مضمون کی بجائے یہی باتیں آپ ایک نئے مضمون میں لکھ سکتے ہیں جس کا عنوان 'اسلام کے خلاف جنگ' ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ انگریزی وکیپیڈیا کے مضمون War_against_Islam سے مدد لے سکتے ہیں جو تقریباً اسی موضوع پر ہے۔ اس میں آپ اپنی بات حوالوں کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ صرف ایک بات کا خیال رکھئیے کہ وکیپیڈیا پر آپ اپنے نظریات یا خیالات نہیں لکھ سکتے بلکہ مختلف مصنفین کے خیالات و بیانات حوالوں کے ساتھ دے سکتے ہیں۔ اس مضمون میں آپ جہاں ہمفر کا تذکرہ کریں اسے مختصر رکھ کر اصل مضمون کے ربط کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح باقی موضوعات کے ساتھ بھی معاملہ ہے۔ ہمیں وکیپیڈیا کی پالیسی کے مطابق کام کرنا ہے اور اس کا مقصد قطعاً مضامین کو بے وجہ حذف کرنا نہیں۔ مجھے امید ہےکہ آپ یہ نکتہ سمجھیں گے۔ اس سلسلے میں آپ کی میں حتی الامکان مدد کر سکتا ہوں۔ والسلام۔--سید سلمان رضوی 18:27, 5 ستمبر 2009 (UTC)
  • there is currently an american sponsored campaign to discredit certain "jihadi sects" in favor of some "sufi sects". In view of this articles like this should receive extra scrutiny. --Urdutext 19:55, 6 ستمبر 2009 (UTC)
  • خواجہ صاحب آپ کا تمام زور وہابیوں کو مجرم ٹہرانے پر ہے ؛ اگر حوالہ جات مستند ہوں تو مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ ان مستند حوالہ جات کے ساتھ کون مجرم ٹہرایا جائے اور کون معصوم ! جیسا اردو ٹیکسٹ صاحب نے کہا کہ دنیا آج نسبتاً اسلام راسخ پر موجود تفرقوں کی نسبت ان کی جانب جھکتی ہے جو قدرے آزاد خیال ہیں؛ تصوف کا مضمون ملاحظہ فرمایئے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا پر اسلام پر جنگ کا مضمون لکھنا ہے تو وہ مکمل احاطہ کرنے والا ہوگا تب ہی اردو ویکیپیڈیا پر قابل قبول ہوگا۔ مجھ پر وہابی ہونے کا الزام بریلوی اور صوفی حضرات پہلے بھی لگا چکے ہیں اور شاید اب پھر یہی سمجھا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہے؛ میرا مقصد صرف یہ ہے کہ اگر اسلام پر جنگ لکھنا ہی ہے تو اس میں ناصرف مسلم و غیرمسلم کردار بلکہ تمام اسلامی تفرقے بازوں کا کردار درست طور پر پیش کیا جائے؛ اور ظاہر ہے کہ پھر سنی ، شیعہ ، وہابی ، سلفی ، دیوبندی اور بریلوی وغیرہ وغیرہ وغیرہ سمیت کوئی نا بچے گا۔ اور ہاں یہ بھی یادآوری فرما لیجیے کہ اس ویکیپیڈیا کا کام کسی مذہب کی تبلیغ یا تنسیخ ہے نا کسی کو مجرم یا معصوم ٹہرانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ صرف حوالہ جات کے ساتھ موجود بیانات درج کیئے جاسکتے ہیں --سمرقندی 01:21, 7 ستمبر 2009 (UTC)
  • جناب عالی میرا آرٹیکل ( اسام کے دشمن کون ) کے نام پر آپ کو اعتراض ہوا وہ میں نے تبدیل کردیا

جو کہ اب( اسلام کے خلاف جنگ) ہے، اسکے بعد آپ نے ہیڈنگ کا مضمون تبدیل کر دیا اور اب پورا مضمون ہی حزف کردیا ـ میرے بھائی اس مضمون کے ہر پیرا گراف کا حوالہ موجود ہے جملہ کتب کے حوالے موجود ہیں ـاسکے باوجود میرا مضمون بدنیتی کی بنیاد پر حزف کیا گیا ہے جس کے خلاف میں احتجاج کرتاہوں ـمشاہدے سے ثابت ہے کہ فارسی میڈیا پر شیعہ حضرات کا قبضہ ہے اور اردو میڈیا پر وہابی لابی کی اجارہ داری ہے ـ اور ان میں کسی مخالفت کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہےـ بیرونی طاقتیں میرے ملک کا امن تباہ کررہی ہیں ریال درم دینار پانی کی طرح بہارہی ہیں ضیاء دور سے پہلے پاکستان میں مدرسوں کی تعداد پانچ سو تھی جو کہ اب بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں ـ گھروں سے روٹی مانگ کر کھانے والے ملاء کے پاس لینڈ کروزر اور سیٹلاہٹ فون کہاں سے آیا ـ اسکا جواب ہے آپ کے پاس ـ اگر آپ کی ہمدردیاں اپنے مسلک کے ساتھ ہیں تو انکو اپنے پیشورانہ فرائض میں استعمال نہ کریں ـ --Khwaja 11:11, 10 ستمبر 2009 (UTC)

  • حضور وہابیوں پر تو آپ نے الزام لگا دیا، لیکن یہ کیونکر پتہ چلے کہ آپ لارنس آف عریبیا کی طرح کوئی برطانوی ایجنٹ یا ان کے آلہِ کار نہیں ہیں؟ --کاشف عقیل 14:34, 10 ستمبر 2009 (UTC)
  • بھائی کاش انٹر نیٹ میری اور آپ کی ملکیت ہوتی مگر یہ بھی تو لارنس آف عریبیا کے نسل کی ملکیت ہے

جناب اگر ان کو اپنا کام نکالنا ہوا تو وہ ہمارے آقاوں کو حکم کرینگے ہم اور آپ تو آٹے اور چینی کی لائن میں کھڑے ہونے والے لوگ ہیں ـ اگر میں برطانوی کا ایجنٹ یا ان کا آلہِ کار ہوتا تو آپ کی خوش آمد کبھی نہ کرتا ـ --Khwaja 15:37, 10 ستمبر 2009 (UTC)

  • what you had written read like an op-ed piece. All the characters and the "memoirs" in your writings already have their own articles on wikipedia. Your article may be suitable for your personal blog but cannot be accepted on wikipedia for reasons already outlined above. --Urdutext 23:11, 10 ستمبر 2009 (UTC)