تبادلۂ خیال:جدعون

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جدعون نامی یہ نوجوان فلسطین کے شہر عفرہ کے ایک کولہو میں گیہوں جھاڑنے کا کام کرتا تھا۔ ایک روز یہ اپنے کام میں مصروف تھا کہ اللہ کا فرشتہ جبرائیل انسانی صورت میں اس کے سامنے آیا اور اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا "اے زبردست سورما خداوند تیرے ساتھ ہے سو تو اٹھ اور مصریانیوں اور عمالقیوں کے مقابلے میں بنی اسرائیل کی مدد کر" مذبح جدعون نے فرشتے سے کہا تو یہاں کھڑا رہ جب تک میں واپس نہ آجاؤں واپس نہ جانا یہ کہ کر وہ اپنے گھر گیا بکری کا ایک بچہ ذبح کیا کچھ فطیری روٹیاں بنائی اور ایک ٹوکرے میں روٹی گوشت اور ہانڈی میں شوربہ لے کر آیا فرشتہ نے بولا یہ گوشت روٹی اس چٹان پر رکھ دے اور شوربہ اس پر پھیلا دے جدعون نے ویسا ہی کیا تب فرشتہ آگے بڑھا اس کے ہاتھ میں ایک عصا تھا اس عصا کو روٹی پر رکھا جب ہی اس پتھر سے آگ نکلا اور روٹی گوشت کو جلادیا، اور فرشتہ غائب ہوگیا۔ یہ دیکھ کر جدعون کو یقین ہوگیا کہ یہ حکم خداوند کی طرف سے ہی تھا۔ پھر جدعون نے اس چٹان کو مذبح بنالیا اور اس مذبح کا نام "یہوواہ سلوم"رکھا۔