تبادلۂ خیال:رفع الیدین

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فروعی مسائل میں راہ اعتدال[ترمیم]

اسلام میں یہ مسئلہ حرام حلال کا نہیں ہے بلکہ ترجیح اور عدم ترجیح یا افضل اور ادنی کا ہے ایسے اور اس طرح کے دیگر تمام مسائل میں ایک طرف کو ترجیح دی جائے گی اور دوسری طرف کا احترام کیا جائے گا ایسے مسائل میں غلو کرنا اور لوگوں کا ایک دوسرے سے جھگڑنا درست نہیں اسلام کے مزاج کے خلاف ہے اور فرقہ واریت کے زمرے میں اتا ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے

اور ایسے مسائل کو پیش کرنے کا انداز ایسا ہونا چاہیے کہ جس میں صرف احادیث سے دلائل پیش کیے جائیں اور حدیث کا درجہ محدثین کے ہاں بھی لکھ دینا چاہیے اور ترجیح کے اسباب بیان کر دینی چاہیے اور مسئلے کے درجے کو بھی واضح کر دینا چاہیے کہ یہ فرض ہے واجب ہے سنت ہے مستحب ہے اور اس کے بارے میں عوام الناس کو کیسا رویہ رکھنا چاہیے تاکہ امت میں اتفاق و اتحاد کی صورتیں پیدا ہوں عامر اعوان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:39، 27 نومبر 2023ء (م ع و)