تبادلۂ خیال:محمد بن یسرت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • محمد بن یسرت نے مختلف ریڈیو اور میڈیا کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔ اُن کے ایک FM 100 کے انٹرویو مندرجہ زیل لنک پر سنا جا سکتا ہے:

محمد بن یسرت کا FM 100 پر انٹرویو

Yahoo سرچ انجن پر بھی موصوف کئ الفاظ سے ڈھونڈے جا سکتے ہیں: http://search.yahoo.com/search?p=actionscript+3+programmer

  • معروفیت ثابت کرنے کے لیے یہ حوالہ جات ناکافی ہیں۔ کوئی بھی اپنی ویب سائٹ بنا سکتا ہے اور یاہو یا گوگل پر ان لوگوں کے نام بھی مل جاتے ہیں جو کبھی امیزون سے کوئی چیز خرید لیں۔ بہرحال، میں حذف کرنے سے پہلے دیگر ساتھیوں کی رائے کا انتظار کروں گا۔ --کاشف عقیل 01:12, 12 اگست 2010 (UTC)
  • ویب سائیٹ بنانا یقینآ معارفت کی نشانی نہیں ہے لیکن ریڈیو اور میڈیا کے پروگرامات کو نظرآنداز کرنا میرے خیال میں ناانصافی ہو گی۔
  • برائے مہربانی دیگر ساتھیوں کی رائے کا انتظار کیجیے۔ --کاشف عقیل 03:25, 12 اگست 2010 (UTC)
  • ... اور دلیل؟
  • حذف کا سانچہ اس طرح نہیں نکالا جا سکتا۔ جب تک باقی ساتھیوں کی رائے نہ آجائے، برائے مہربانی اسے لگا رہنے دیں۔ --کاشف عقیل 03:31, 15 اگست 2010 (UTC)
  • لیکن جب کسی کی رائے آ ہی ںہیں رہی تو کیا کیا جائے؟
  • تو پھر ایک طرف آپکی رائے ہے، بحیثیت گمنام صارف جس نے اس مضمون کے علاوہ وکیپیڈیا کے لیے شاید اور کوئی کام نہیں کیا۔ دوسری جانب آپ کے خلاف وکیپیڈیا کے دو منتظمین کی رائے ہے۔ مضمون حذف ہوجائے گا۔ میں اس معاملے میں زیادہ تفصیلی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا؛ وکیپیڈیا کا ایک معیار ہے اور اس معیار پر پورا نہ اترنے والا مواد ، خاص طور پر اشتہار بازی کو حذف کردیا جاتا ہے۔ میں ذاتی طور پر ایسے کئی کمپیوٹر پروگرامرز کو جانتا ہوں جو 8 - 10 مختلف زبانوں کے ماہر ہیں اور پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں انعامات حاصل کر چکے ہیں لیکن وکیپیڈیا پر مضمون بنانے کے لیے یہ ناکافی ہے۔ --کاشف عقیل 14:22, 24 اگست 2010 (UTC)
  • یقینا آپ یسے پروگرامرز کو جانتے ہوں گے جو ۸ - ۱۰ مختلف زبانوں کے ماہر ہیں لیکن اُن میں سے میڈیا پر کتنوں کی شمولیت دیکھی گئی ہے؟ آگر آپ ایک کی بھی مثال دے دیں تو آپ کی رائے کسی وزن کی ہامل ہو گی، ورنہ یہ مہظ کم علمی کی بنیاد پر رائے سمجھی جائے گی۔

رہی بات وکیپیڈیا کے سو منتظمین کی رائے کی، تو جناب در اصل تو یہ صرف ایک ہی منتظم کی رائے ہے، دوسرے منتظم کی کوئی رائے در حقیقت ہے یہ نہیں کیوںکہ اُن کی رائے کے ساتھ کوئے دلیل موجود نہیں ہے۔ آپ کی واحد دلیل یہ تھی کہ یہ صفہ غیر معروف شخصیت کے بارے میں ہے جو کہ غلط اسی سے ثابت ہو جاتا ہے کی یہ شخصیت کئی بار ریڈیو پر انٹرویو دے چُکی ہے اور اخبارات میں بھی انکی اکثر شمولیت دیکھنے میں آئے ہے۔ بہ ہر ہال، آپ کی کیسی مشہورُ معروف پروگرامر دوست جن کی ریڈیو یا ٹیوی پر شمولیت ہوئے ہو آپ کی دلیل کے لیئے کافی ہو گا

  • جناب آپ کے بار بار دلائل دینے کے باعث یہ انٹرویو بھی سن لیا میں نے۔ اس میں ایسی کوئی خاص بات نہیں جس سے ان کی غیر معمولی قابلیت یا زبان زد عام معروفیت ثابت ہوتی ہو۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ انٹرویو ان صاحب کے "مشہور و معروف" ہونے کی دلیل ہے تو آپ انہیں ضرور مشہور و معروف سمجھیں، تاہم ہم پر زور نہ دیں کہ ہم بھی آپ سے اتفاق کریں۔ اگر آپ اس واحد انٹرویو کے علاوہ کچھ مذید دلائل نہیں پیش کرسکتے تو یہ ناکافی ہے۔ وکیپیڈیا پر معروفیت کا ایک معیار مقرر ہے اور اس پر پورا نہ اترنے والا مواد قابلِ حذف ہے۔ آپ اس معیار سے شناسائی حاصل کرنا چاہیں تو وکیپیڈیا:معروفیت کے صفحہ پر دی گئی رہنمائی سے شروع کرسکتے ہیں۔
دوسرے منتظم کی رائے سے متعلق یہ ذہن میں رکھیں کہ ہر بار رائے کے ساتھ دلیل دینا ضروری نہیں ہوتا۔ وہ یہاں منتظم ہیں اور منتظم بننے کے لیے پہلے کام کر کے دکھانا پڑتا ہے، یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ وکیپیڈیا کے معیار اور قوانین کو سمجھتے ہیں۔ اس لیے ان کی رائے آپ کی رائے سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔ --کاشف عقیل 16:45, 6 ستمبر 2010 (UTC)
  • مضمون کو حذف کرنے کی تائید کرتا ہوں، اس میں ایسا کچھ نہیں ہے جو اسے وکیپیڈیا پر رکھنے کے قابل بنائے فہد احمد 05:21, 9 ستمبر 2010 (UTC)
  • میں نے مذکورہ بالا تائید میں دلیل اس لئے نہیں دی کیونکہ میں کاشف عقیل کی دلیل کی تائید کر رہا ہوں اور دلیل کو مکرر کرنے سے فائدہ نہیں ہے۔ لہذا فہد احمد کی رائے کے بعد اب چونکہ تین ووٹ اس مقالہ کے حذف ہونے کے تائید میں ہیں تو اب تو اس مقالہ کو حذف ہو ہی جانا چاہیے۔--ساجد امجد ساجد 06:00, 11 ستمبر 2010 (UTC)




  • امید ہے کہ صاحبِ مضمون نے وکیپیڈیا:معروفیت سے معروفیت کے طے شدہ اصول مطالعہ کرلیے ہونگے اور انہیں اب اس مضمون کی حذف شدگی پر کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ اگر معروفیت کے مزید دلائل موجود ہیں تو برائے مہربانی 30 ستمبر تک یہاں پیش کردیں، اس کے بعد یہ مضمون حذف کردیا جائے گا۔ اس مضمون کے علاوہ اگر آپ (صاحب مضمون) کسی بھی موضوع پر لکھنا چاہیں اور اس سلسلے میں کوئی مدد درکار ہو، تو بلا جھجک مجھ سے یا کسی بھی دوسرے ساتھی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ آپ کی مدد کرکے ہمیں انتہائی خوشی ہوگی۔ --کاشف عقیل 15:25, 24 ستمبر 2010 (UTC)