تبادلۂ خیال:ملا عمر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

غیر مستند معلومات[ترمیم]

اِس مقالے میں بہت سی باتوں کا کوئی ثبوت موجود نہیں. جن کو مستند معلومات کے زمرے میں نہیں رکھا جاسکتا. خصوصاً یہ متن:

ملا عمر نے پشتون روایات کو شریعت اور اسلام کا نام دے کر غیر پشتون اقوام بالخصوص ہزارہ قبائل پر شدید ظلم و ستم روا رکھے۔ اسی فارمولے کے تحت بامیان صوبہ میں، جہاں ہزارے اکثریت میں تھے، تاریخ کی بد ترین نسل کشی کی گئی۔ یاد رہے کہ طالبان کابل پر قبضے کے ایک سال بعد بامیان پر قبضہ کر پائے تھے۔ بعد ازاں بامیان کے ہزاروں کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے لئے سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سبب بننے والے بدھا کے مجسمے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ چرپردہ مقاصد کے برعکس، اس اقدام کو بھی اسلام کی عظمت اور سربلندی کے لئے بت شکنی کا نام دیا گیا۔

حوالہ جات کی ضرورت ہے. --محبوب عالم 16:21, 18 اکتوبر 2008 (UTC)

  • جن امور پر مستند حوالے چاہیے ہیں، ان پر {{حوالہ درکار}}کا سانچہ لگا دیں۔ پھر ایک مدت تک حوالہ جات نہ آنے پر متعلقہ دعوے حذف کیے جا سکتے ہیں۔ --Urdutext 00:48, 19 اکتوبر 2008 (UTC)

تبصرہ[ترمیم]

میں سمجھتا ہوں کہ عبارت بہت مختصر اور حوالہ جات کے بغیر جس سے زیادہ استفادہ کرنا مشکل لگ رہا ہے لہذا ایک تو درجہ بالا خبر بمع کچھ تفصیل کے ساتھ ہو جبکہ حوالہ جات بھی ایک ضروری امر ہے --182.189.34.49 18:01, 12 اکتوبر 2013 (م ع و)