تبادلۂ خیال:گھریلو چڑیا

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • حضرات یہ کیا ہو رہا ہے؟ بھائی صاحب اندراجات سے قبل اس قدر تو سوچ لیا کیجیے کہ آپ تو خود فطرت کا مذاق اڑانے والی باتیں کر رہے ہیں۔ اصل میں چڑیا کا موضوع اس جاندار کے بارے میں جسے خالق نے پیدا کیا ہے اور اس میں اس مخلوق کی خصوصیات ہی لکھی جانی چاہیں نا کہ خالق کی! فطرت کے بیان کا ایسا بچکانہ انداز! غضب ہے خدا کا۔ آپ تو لوگوں کو معلومات پہنچا کر ان کا ذہن فطرت سے قریب کرنے کے بجائے انہیں فطرت سے بدکا رہے ہیں۔ --سمرقندی 09:44, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • سلام وآداب! سمرقندی جی اگر آپکے خیال میں اس مضمون میں کہیں کوئی خلل ہے تو اس کو پر صحیح کردیجئے یا کوئی بات آپ کو غلط لگے یا کسی قطعہ کو اس مضمون میں نہیں ہونا چاہے تو آپ اس کو حذف کرکے مضمون درست کردیجئے! --Think good do good 11:02, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • دیکھیں ٹی بھائی برا نا مانیے گا۔ ویسے تو یہ اسلام کی تبلیغ کا مقام نہیں ہے لیکن پھر بھی ہمارے دلوں میں اسلام ایسا موجود ہے کہ نا چاہتے ہوئے بھی کچھ نا کچھ لکھ ہی جاتے ہیں۔ چلیے مانا کہ آپ تبلیغ نہیں کر رہے بس جو حق ہے وہ بیان کر رہے ہیں لیکن حق کا بیان تو الگ خود تبلیغ کا بھی ایک انداز ہوتا ہے؛ آپ اصل صفحے پر کچھ ایسے لکھیں گے کہ وہ بالکل الگ اور موضوع سے ہٹ کر ہو تو لوگ اسے دال میں کالا نہیں تو مکھن میں بال یا کباب میں ہڈی ضرور سمجھیں گے۔ کیا آپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام کو اس قسم کے طفلانہ سہاروں کی ضرورت ہے؟ آپ کے بیان سے خود خالق کے بارے میں سوالات ابھر رہے ہیں؛ جب خالق کی طاقت چڑیوں کو ایسی صلاحیت عطا کر سکتی تو انسان کو اشرف المخلوقات کہنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا اللہ صرف چڑیوں کا ہے؟ کیا تمام غیرمسلم ، اللہ کی مخلوق نہیں؟ کیا انسان اللہ کے برابر کوئی طاقت کا نام ہے؟ آپ کا بیان ہے درست لیکن اس کو بیان کرنے کا انداز درست نہیں ہے؛ ہونا تو یہ چاہیے کہ آپ ایک قطعہ بنا کر پرندوں کی جبلت کا اور ان کی حسوں کا تجزیہ لکھیں اور اس میں نیپولین اور ہٹلر کو معاف رکھتے ہوۓ صرف چڑیوں کی اس حس کا تذکرہ کریں اور اس کی وجوہات بھی لکھیں۔ --سمرقندی 11:14, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • آپ کے کہنے کے مطابق ٹی بھائی میں نے مضمون میں ترمیم کی کوشش کی لیکن بات بنتی نظر نہیں آرہی۔ آپ نے تذکرہ سائبیریائی چڑیا کا کیا ہے اور یہ مضمون گھریلو چڑیا کے بارے میں ہے (مضمون کا عنوان غلط ہے جسے منتقل کردیتا ہوں)۔ مجھے گھریلو چڑیاؤں کی ہجرت کے بارے میں کوئی مستند بیان نہیں مل سکا اس لیۓ سائیبیریا والا بیان تو اس مضمون میں رکھنا مشکل لگ رہا ہے۔ --سمرقندی 11:58, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)

املاء[ترمیم]

مضمون گریلو چڑیا میں ایک لفظ مزبوط لکھا هے جو غلط هے دراصل درست لفظ هے مضبوط Tabib bin tabib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:58, 11 مارچ 2017 (م ع و)

غلطی شاهد ایسے هی هوتی هے جیسے هم نے لکھا گریلو چڑیا اصل میں هے گھریلو چڑیا Tabib bin tabib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:22, 11 مارچ 2017 (م ع و)