تبادلۂ خیال زمرہ:معدی امعائی حلقہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سمرقندی بھائی۔۔ کیا زمرہ ہذا نظام انہضام کے متبادل کے طور پر بنایا گیا ہے؟ کیونکہ اس زمرے کے لئے جو انگریزی اصطلاح استعمال کی گئی ہے وہ Digestive System کی بجائے Gastrointestinal tract ہے۔ میرا علم اتنا وسیع نہیں ہے کہ میں ان اصطلاحات کو سمجھ سکوں، براہ مہربانی تھوڑی تشریح کر دیجئے گا تا کہ میرے ذہن میں بات واضح ہو سکے۔
مع السلامۃ--Sasajid 12:27, 3 مئی 2010 (UTC)

  • ساجد بھائی ؛ آپ کو ویکیپیڈیا پر علم طب سے متعلق متعدد اصطلاحات انگریزی ویکی سے الگ ملنے کا امکان غالب ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے علم طب ہی نہیں تمام سائنسی مضامین میں اردو اصطلاحات کا معیار جامعات کی سطح پر رکھنے کی کوشش کی ہے۔ digestive system کو gastrointestinal tract کے متبادل اختیار تو کیا جاسکتا ہے لیکن اپنے پس منظر کے لحاظ سے digestive system ایک محدود اور عام انگریزی کی اصطلاح ہے؛ محدود اس لیئے کہ digestive system محض ان علوم تک اپنا دائرہ رکھتا ہے جو غذا کے انہضام سے متعلق ہوں (یعنی فعلیات) جبکہ gastrointestinal tract طبی نصابی کتب میں غذا کے انہضام کے ساتھ ساتھ اس نظام کی امراضیات ، نسیجیات و معالجہ وغیرہ جیسے مطبی (clinical) علوم میں استعمال ہونے والی اصطلاح ہے اور اپنے وقوع کے لحاظ سے gastroenterology یعنی معدی معویات یا باالفاظ احسن زمرہ:طب معدہ و آنت کے ذیلی شعبۂ طب میں آتی ہے۔ اب اگر آپ نظام انہضام کو بنیاد بنانا چاہتے ہوں تو دو کام کیئے جاسکتے ہیں۔
  1. اس زمرے میں زمرہ:نظام انہضام کا اضافہ فرما دیجیئے
  2. مضمون معدی مِعَوِی سبیل میں زمرہ:نظام انہضام رکھنے کے بعد اس کو فوقی زمرہ بنام زمرہ:نظامات اعضاء میں رکھ دیجیئے

--سمرقندی 08:42, 4 مئی 2010 (UTC)

    • شکریہ سمرقندی بھائی؛ میں نے تبدیلی کر دی ہے امید واثق ہے کہ درست کی ہو گی۔ تشریحات سے علم میں اضافہ ہوا، اللہ تعالی آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے، آمین--Sasajid 11:44, 5 مئی 2010 (UTC)