تبادلۂ خیال صارف:م۔م۔مغل

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر، افسانہ نگار، کالم)

مجھے آج اس بزم میں محض 5 عشری ساعتیں ہی گزری ہیں ، مگر احباب کی جانب سے تہنیتی برقی مکتوب (ای میل)سے میری حالت “ ناطقہ سر بہ گریباں اور خامہ انگشت بہ دنداں “ والی ہے۔ میں احباب کا ممنون و متشکر ہوں کہ آپ نے اتنے کم وقت میں مجھے شرفِ محبت بخشا۔۔۔۔ بہر کیف مدعا بتصریفِ وقت یہ کہ مجھے اپنے حوالے سے احبا ب کو اس گوشے میں کچھ عرض کرنا ہے ۔۔۔ تو شروع کرتے ہیں۔

بندہ ناچیز کا نام محمد محمود مغل ہے اور قلمی نام “ م۔م۔مغل “ ہے ، 12 نومبر 1979 بروز پیر اس دنیائے فانی میں آنکھ کھولی۔ میرے کا ننھیال “بنارس“ (مشترکہ ہندوستان) اور ددھیال“بانس بریلی“(مشترکہ ہندوستان) سے ہے ۔۔ آباءاجداد منگولیہ سے چلے تھے اور گھوڑے کے سموں سے زمین کو روندتے پھاندتے ہندوستان آ رُکےاور صدیوں حکمرانی کے مزے لوٹے ، کئی نے رعایا کو رعیا کیا اور کئی نے راعی ۔۔ 12 مئی 1857 میں اپنے انجام سے دوچار ہوئے ۔ میرے دادا حیات محمد مغل برطانوی سپاہ کے اسلحہ خانے میں اسلحہ سازی سے وابستہ تھے۔دادی حضور کی ناسازیء طبع کی وجہ کر محکمانہ رخصت لے کر پرفضا مقام (موجودہ سرحدی علاقے ایبٹ آباد میں“پنج گرایاں“ (پانچ گائوں) میں ٹھہرے اسی دوران غدر کہیئے یا تقسیم بہرحال پاکستان کا وجود بھی ممکن ہوگیا اسی دوران میری دادی صاحبہ دنیائے فانی کو آخری سلام کہہ کر رخصت ہوئیں ۔۔ دادا بھی دل برداشتہ دادی کے فوراً بعد ہی میرے تایا ، والد اور دو چچائوں سمیت دو پھپھیاں روتے چھوڑ کر رخصت ہوئے ۔۔ قریبا 22 سال کی وہاں سکونت کا صلہ زبان کی تبدیلی کی صورت ملا ، یعنی اردو سے ہندکو اور پشتو۔۔ خیر والدین کا عقدکراچی میں ہوا والد یہاں بسلسلہ روزگار آئے تھے۔۔اور پھر ہم آئے ۔۔۔ 6 سال کی عمر میں قرآن ناظرہ کا شرف حاصل ہوا عصری تعلیم جاری رہی 13 برس کی عمر میں قرآن حفظ کے لیئے داخلِ مدرسہ (مبارک مسجد گزری کراچی) ہوئے پانچ سپارے حفظ کیے اور پھر میٹرک اور پر FSc انجینیرنگ اور پھر بی اے (فائن آرٹس)۔۔ تعلیمی سلسلہ کے ساتھ ہی بارہ برس کی عمر سے ہی روزگار کا بوجھ بھی ساتھ رہا ۔۔ شروع شروع میں کتابت ۔ پھر مصوری (اشتہاری) ۔۔ ۔۔ سلسلہ آگے بڑھتا چلا گیا ۔۔۔اب ایک اشتہاری محکمہ میں بطور ہدایتکار (آرٹ ڈائریکٹر) اور “مصور“ ہوں۔۔۔شاعری کا عارضہ بچپن میں قتیل شفائی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ نشستوں سے لاحق ہوا اور اس کا اظہار کوئی 1998 سے ہوا۔۔ پہلا شعر جو مجھے یاد ہے کچھ یوں تھا اوروں کو سنانے سے کسک اور بڑھے گی کیا تم بھی مرے غم کی کہانی نہ سنو گے مشق جاری ہے نہ شاعر ہونے کا زعم ہے نہ ہی کسی سے مقابلہ، تین برس قبل پہلا افسانہ بعنوان “جرس“ لکھا اور تنقیدی نشست میں کامیابی سے ہمکنار ہوکر ۔۔ افسانہ باقائدہ لکھنا شروع کردیا، مصوری کی باقائدہ سیکھی نہیں ۔۔ مگر میرے ہمدم اور دوست وسیم احمد (شی میگزین کے ہیڈ) سے بنیادی تیکنیک سے شناسائی حاصل کی اور 2001 میں صادقین ایوارڈ میں خطاطی میں پہلا اور مصورانہ آہنگ میں تیسرا کل پاکستان تمغہ حاصل کیا۔۔ کالم نگاری بھی تقریبا تین سال سے جاری ہے کراچی کے روزناموں میں بہت کم مگر کینیڈا کے “کارواں“ میں باقائدگی سے ہفتہ وار کالم کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ فنِ بت سازی (اسکلپچر) سے تھوڑی بہت شُد بُد ہے ۔۔فارغ وقتوں میں ٹھٹھول کر لیتا ہوں۔ لیاقت علی عاصم، عزم بہزاد، اعجاز رحمانی ، جاذب قریشی، اقبال خاور، سرورجاوید، صادق مدہوش،احمد صغیر صدیقی، ہمسایہ ملک بھارت کے بیکل اتساہی، منور رانا، ڈاکڑنزہت انجم، سمیت سیکڑوں زعمائے ادب کے ساتھ شرفِ مجلس حاصل ہے۔

انٹر نیٹ پر تیرہ برس سے کما کھا رہا ہوں۔ بیسیوں ادبی سائٹس اور فورم سے منسلک ہوں کئی فورم پر موڈریٹر ہوں اپنی ادبی تنظیم “ سخن دوستاں“ کا بھی ایک فورم چلا رہا ہوں۔

امید ہے آپ احباب میری یہاں موجودگی کا خیر مقدم فرمائیں گے۔ اور حوصلہ بڑھائیں گے۔۔ آپ کی گراں قدر آراء کا انتظار رہے گا۔ نیاز مشرب شہرِ عروساں “ کلاچی“ سے م۔م۔مغل

  • Did you know that CTRL + - changes the font size in your browser. --Urdutext 10:31, 7 مئی 2008 (UTC)

خوش آمدید[ترمیم]

  • مغل صاحب! اردو وکیپیڈیا پر خوش آمدید! امید ہے کہ آپ یہاں علمی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ اس سلسلے میں اگر آپ کو کوئی بھی مدد درکار ہو تو مجھ سمیت کسی بھی منتظم سے رابطہ کر سکتےہیں، آپ کی مدد کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے گی۔ یقین جانیے آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی (میں اردو محفل پر ابو شامل کے نام سے ہوتا ہوں، شاید آپ مجھے جانتے ہوں) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

م۔م۔مغلؔ بہت شکریہ فہد عرف ابوشامل صاحب۔۔ انشا اللہ وقتاَ فوقتا آپ سے شرفِ نیاز حاصل رہے گی ۔۔ اپنی محبتوں کا یونہی اسیر رکھیئے۔۔ ارادت کیش م۔م۔مغلؔ 39.57.140.54 09:01، 29 دسمبر 2022ء (م ع و)