تبادلۂ خیال صارف:83.153.90.82

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انگریزی حوالہ یا تحریر بائیں سے دائیں ہی لکھی جاتی ہے۔ Lensicon

  • گذرے وقتوں میں میں یہی طریقہ اختیار کرتا تھا، مگر پھر اس بات کو ترک کرنا پڑا۔ وجوہات درج ذیل ہیں۔
  1. حوالہ آپ اردو میں لکھ دیں ، مگر اس سے ہوگا کیا ؟ جب کوئی حوالے کے موقع پر جاۓ گا تب اسے انگریزی ہی نظر آۓ گی۔
  2. اردو میں لکھنے سے اس نام کو انگریزی میں جال محیط عالم پر تلاش کرنے میں بہت دقت ہوتی ہے۔ مثلا اگر کوئی موقع ہے تب تو چلیں آپ اس پر ٹک کر کہ اس تک چلے جائیں گے۔ لیکن اگر اس حوالے کا کوئی روۓ خط موقع نہیں ہے تو آپ وہ نام اردو میں تلاش نہیں کر سکتے ، جبکہ انگریزی کی spelling اگر معلوم ہوں گی تو اسے شبکہ پر کسی بھی محرکیۂ تلاش (search engine) پر لکھ کر باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے۔
  • کیا ابھی بھی آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انگریزی جرائد اور کتب کے نام حوالہ جات میں اردو (رومن) میں لکھے جانے چاہیں ؟ Lensicon

سمت و جہت اور تنقیط[ترمیم]

  • میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں اور اس پر میں بھی غور کر چکا ہوں۔ جب کوئی حوالہ اردو یا عربی کا آۓ گا تو اسکو اسی طرح انگریزی سمت (یعنی بائیں سے دائیں (LTR)) لکھا جاسکتا ہے۔ اردو بائیں سے دائیں لکھنے میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا لیکن چونکہ پورے ویکی کے صفحات کی سمت دائیں سے سے بائیں (RTL) ہے اس لیۓ انگریزی کی تنقیط (punctuation) درست نظر نہیں آتی، مثال کے طور پر آپ انگریزی جملے کے آخر میں dot لگا کر دیکھیۓ وہ نمائش پر آپ کو جملے کی ابتداء میں نظر آۓ گا۔
Here is an example, and you can see the END dot jump and dislocated at the START of the text.
  • خیر یہ تو ایک تنقیط کی بات ہوئی۔ دوسری بات رہی وہ جو آپ نے مشورہ دیا ہے کہ حوالہ جات اردو میں لکھ کر انگریزی ( قوسین ) میں دے دی جاۓ تو پہلی بات تو یہ کہ اس میں بہت اضافی وقت ضائع ہوگا اور دوسری بات یہ کہ اس طرح حوالہ جاتی عبارت کی شکل بہت پیچیدہ ہوجاۓ گی۔
  • آپ ایک کام کیجیۓ کہ مثال کہ طور پر کسی مضمون کو اس طرح ترتیب دیجیۓ کہ جس طرح آپ کے ذہن میں اسکا حل ہے، تاکہ اسکو دیکھ کر آپ کی بات کا درست اندازہ لگایا جاسکے اور قابل عمل ہونے کی صورت میں عمل کی کوشش کی جاسکے۔ Lensicon