تبادلۂ خیال صارف:Akbaralighazi

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں !     Welcome to Urdu Wikipedia!

آداب! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ ویکیپیڈیا سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے صفحہ معلومات برائے نئے صارفین ضرور دیکھیے۔

For non-Urdu-speakers: You may leave a message in English Here.


زبان[ترمیم]

اسلام علیکم،

آپ نے حال ہی میں کچھ مقالہ جات چترالی زبان میں بنائے ہیں۔ اردو وکیپیڈیا پر صرف اردو زبان میں مقالہ جات لکھے جاتے ہیں اور اگر آپ چترالی زبان کی ترویج اور ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ وکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے رابطہ کر کے چترالی زبان میں بھی ایک وکیپیڈیا منصوبہ شروع کر سکتے ہیں اور وہاں چترالی میں مقالات لکھ سکتے ہیں۔ اردو وکیپیڈیا کی پالیسی کے باعث میں نے آپ کے چترالی مقالات کو حذف شدگی کے لیے نامزد کیا ہے۔ آپ مقالات کے تبادلۂ خیال صفحات پر اس بارے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

مخلص --کاشف عقیل 17:44, 14 اپریل 2010 (UTC)

کھوار-چترالی زبان میں ویکیپیڈیا[ترمیم]

اسلام علیکم،

جواب کا شکریہ، میرے حال ہی میں بناءے گءے مقالہ جات جو کہ اردو اور چترالی زبان میں ہیں کو آپ نے امیدوار براءے حذف شدگی لگادیا ہے۔ کیا اردو وکیپیڈیا پر اردو زبان پاکستان کی علاقاءی زبانوں میں مقالہ جات لکھنا منع ہے؟

دوسری گزارش یہ ہے کہ وکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے کس ای میل رابطہ کر کے چترالی زبان میں بھی ایک وکیپیڈیا منصوبہ شروع کرنے کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے

مخلص اکبر


جی ہاں۔ اردو وکیپیڈیا پر کسی بھی دوسری زبان میں مقالات نہیں بنائے جا سکتے؛ پاکستان کی علاقائی زبانوں میں بھی نہیں۔ اسی وجہ سے پنجابی ، پشتو اور سندھی کے الگ الگ وکیپیڈیا ہیں۔ آپ یہ وکیپیڈیا مندرجہ ذیل روابط پر دیکھ سکتے ہیں۔

کھوار-چترالی وکیپیڈیا بنانے کے لیے آپکو وکیمیڈیا سے رابطہ کرنا ہوگا۔ تاہم میں ان سے رابطہ کرنے کے طریقہ کار سے واقف نہیں اس لیے اس سلسلے میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکوں گا

--کاشف عقیل 04:45, 15 اپریل 2010 (UTC)

  • آپ کی چترالی زبان سے محبت واضح ہے اور آپ اس زبان اور اس زبان کے اہم موضوعات پر مضامین اردو زبان میں اردو ویکیپیڈیا پر لکھ سکتے ہیں، اس طرح آپ چترالی زبان اور ثقافت کو متعارف بھی کروا سکتے ہیں لیکن اس کا واسطہ اردو ویکیپیڈیا ہے تو زبان بھی اردو ہی ہونا چاہیئے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ انگریزی ویکیپیڈیا پر چترالی زبان یا شخصیات پر مضمون لکھیں گے تو آپ کو انگریزی ہی میں لکھنا پڑے گا۔ آپ مضمون میں اگر کسی جگہ ضرورت پڑے تو چترالی زبان کا نمونہ بھی درج کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیئے کہ اس کا اردو ترجمہ بھی ساتھ ہی درج کیا گیا ہو۔ --سمرقندی 06:07, 15 اپریل 2010 (UTC)

جناب سمر قندی صاحب جناب کاشف عقیل صاحب

شکریہ رہنمائی فرمانے کا، کیا آپ چترالی زبان میں ویکیپیڈیا بنانے کے سلسلے میں میری کوئی مدد نہیں کرسکتے؟ میں کس یوآرایل میں جاکر وکی میڈیا فاونڈیشن سے اس سلسلے میں رابطہ کرسکتا ہوں، وکی پیڈیا میں بلوچی ویکییڈیا موجود نہیں اس سلسلے میں راہنمائی فرمائیے گا

اکبر


اسلام علیکم،

برائے مہربانی صارف:رحمت عزیز چترالی سے اپنا تعلق واضع کریں۔ کیا آپ انہیں جانتے ہیں؟ کس طرح جانتے ہیں؟ کیا رابطے میں بھی رہتے ہیں اور کس طرح رہتے ہیں؟

امید ہے کہ آپکو وکیپیڈیا پر Sock Puppetry اور Meat Puppetry پالیسی کا علم ہوگا۔ Sock/Meat Puppetry وکیپیڈیا قواعد کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے اور ثابت ہونے کی صورت میں صارفین پر لمبے عرصے کی پابندی لگائی جاتی ہے۔ اگر آپ کو اس پالیسی کا علم نہیں ہے تو اس سلسلے میں انگریزی وکیپیڈیا پر Sock Puppetry اور اس کے قطعات Meat Puppetry اور Sock Puppetry Investigation کا مطالعہ مفید ثابت ہوگا۔

--کاشف عقیل 19:00, 16 اپریل 2010 (UTC)