تبادلۂ خیال صارف:Asiflangove
آصف لانگو
[ترمیم]آصف لانگو 15جنوری 1991ء کو پیدا ہوئے ہیں۔ ان کا والد کا نام محمد یٰسین لانگو ہے ۔ مقام پیدائش گوٹھ حاجی سہرا ب خان کھوسہ مانجھی پور ضلع جعفر آباد ہے ۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم سیپرس گرامر مڈل اسکول ڈیرہ اللہ یا ر جعفر آ باد میں میں حاصل کی ، میٹرک سائنس میں گورئمنٹ ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار میں حاصل کرنے کے بعد ڈپلومہ سول انجینئر نگ سندھ پولی ٹیکنکل کالج جیکب آباد کراچی ٹیکنکل بوڈ سے حاصل کیا ۔ اور بعد ازاں بیچلر آ ف سول ٹیکنالوجی کے لئے مہران یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ ٹیکنالوجی جام شوروں کے کیمپس(حیدر آ باد کالج آف سائنس اینڈٹیکنالوجی حیدر آباد ) زیر تعلیم ہے ۔ عرصہ بعید سے لکھنے کا بہت شوق رہا ہے ۔ پنجم جماعت میں ضلعی سطح پر مضموں نویسی میں سیپر س این جی او کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سنچری سے زائد کالم لکھنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ۔ ہماری ویب ، جیو اردو ، پاک میڈیا و دیگر مشہور ترین آ ن لائن اخبارات میں لکھتے ہیں ۔ مشرق، ایکپریس ، ریفارمر ، کوژک ،خبردار کوئٹہ سمیت ملک بھر کے لوکل اخبارات میں مضمون لکھتے ہیں۔ ان کامشہور آ رٹیکلز میں ، یہ وقت بھی گزر جائیگا، حکمرانی آسان ہرگز نہیں ، عورت سورج یا چاند و دیگر مضمون شامل ہیں۔ آصف لانگو کے مضامین میں بیشتر مضامین گوگل میں موجود ہیں ۔