مندرجات کا رخ کریں

جیکب آباد

متناسقات: 28°16′37″N 68°27′05″E / 28.27694°N 68.45139°E / 28.27694; 68.45139
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jacobabad
  • جيڪب آباد
  • جیکب آباد
شہر
جیکب آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن
Jacobabad is located in سندھ
Jacobabad
Jacobabad
Jacobabad is located in پاکستان
Jacobabad
Jacobabad
Location within Pakistan
متناسقات: 28°16′37″N 68°27′05″E / 28.27694°N 68.45139°E / 28.27694; 68.45139
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم سندھ
ڈویژنلاڑکانہ ڈویژن
ضلعضلع جیکب آباد
قیام1847
آبادی (2023ء)[1]
 • شہر219,315
 • درجہپاکستان کے شہروں کی فہرست بلحاظ آبادی
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
جیکب آباد
تاریخ تاسیس 1847  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ ضلع جیکب آباد   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 28°16′37″N 68°27′05″E / 28.276944444444°N 68.451388888889°E / 28.276944444444; 68.451388888889   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 200815 (2017)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
اوقات پاکستان کا معیاری وقت   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1176515  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

جیکب آباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک شہر ہے جو ضلع جیکب آباد اور تحصیل جیکب آباد کا صدر مقام بھی ہے۔ جیکب آباد سندھ اور بلوچستان کی سرحد کے قریب سکھر سے کوئٹہ جانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔

جیکب آباد پاکستان کے گرم ترین علاقے میں واقع ہے جہاں موسم گرما میں درجہ حرارت 52 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اس ضلع کا نام برطانوی راج کے دور کے علاقائی انگریز حاکم جنرل جان جیکب کے نام سے موسوم ہے۔ اس سے قبل یہ علاقہ خان گڑھ کہلاتا تھا لیکن علاقے کے لیے انگریز جرنیل کی خدمات کے عوض اس علاقے کو جیکب آباد کا نام دیا گیا۔

ذرائع نقل و حمل

[ترمیم]

جیکب آباد سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے اور بلوچستان کو سندھ سے ملانے والا ایک اہم راستہ یہیں سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس لیے جیکب آباد کا ریلوے اسٹیشن ایک اہم پڑاؤ ہے جہاں سے سکھر اور لاڑکانہ سے آنے والی ریل گاڑیاں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کو جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع جیکب آباد قومی شاہراہ کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں سے منسلک ہے۔ یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ کے لیے ریل گاڑیاں اور بسیں وغیرہ چلتی ہیں۔

جیکب آباد کا شہباز فضائی اڈا پاک فضائیہ کے زیر انتظام ہے لیکن یہاں سے مسافر پروازیں بھی چلائی جاتی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے اتحادی کی حیثیت سے پاکستان سے یہ فضائی اڈا امریکی افواج کے حوالے کیا ہے جنھوں نے جنگ افغانستان میں مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانے بنانے اور اپنے فوجیوں کو رسد کی فراہمی کے لیے اس فضائی اڈے کا بھرپور استعمال کیا۔ آج بھی امریکی فوجی اہلکاروں اور ہوائی جہازوں کی بڑی تعداد اس اڈے پر موجود ہے۔

مشہور شخصیات

[ترمیم]

جیکب آباد سیاسی حوالے سے سندھ میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والی کئی سیاسی شخصیات اعلی سرکاری عہدوں پر فائز ہوئیں جن میں سے اہم درج ذیل ہیں:

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  1. "{{subst:PAGENAME}}: Provinces and Major Cities"۔ PAKISTAN: Provinces and Major Cities۔ شہرpopulation.de۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-04
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ جیکب آباد في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)