مری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش



مری
Murree
عمومی معلومات
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع راولپنڈی
محل وقوع 33.9 درجے شمال، 73.4 درجے مشرق
منطقۂ وقت معیاری عالمی وقت +5
مری is located in پاکستان
مری

پاکستان میں مری کا مقام


مری پنجاب کے ضلع راولپنڈی کا ایک صحت افزا مقام ہے۔ جو کہ راولپنڈی سے 39 کلومیٹر دور ہے۔ اور سطح سمندر سے اسکی بلندی 7500 فٹ ہے۔ 1849ء میں پنجاب پر قبضہ کرنے کے بعد انگریزوں کو کسی سرد مقام کی تلاش ہوئی تو مری کے قریب ایک جگہ منتخب کی گئی اور اسطرح 1851ء میں وہاں پہلی بارک تعمیر ہوئی۔ 1907ء تک پنڈی سے مری تانگوں پر جایا کرتے تھے۔ جس میں دو دن صرف ہوتے تھے جبکہ آج کل سفر ایک دو گھنٹے کا ہے۔

مری کے شہر تلے وادی کا نظارہ

یہاں اسپتال، متعدد سکول اور جدید طرز کے ہوٹلز بھی ہیں۔ وہاں دسمبر، جنوری اور فروری سرد ترین مہینے ہیں۔ مری کا سیزن مئی سے شروع ہوتا ہے اور عموما ستمبر تک سیاح وہاں رہتے ہیں۔


مری کا تعارف[ترمیم]

ملکہ کوہسار مری پاکستان کے شمال میں ایک مشہور اور خوبصورت سیاحتی تفریحی مقام ہے۔ مری شہر دارلحکومت اسلام آباد سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ مری کا سقر سر سبز پہاڑوں، گھنے جنگلات اور دوڑتے رقص کرتے بادلوں کے حسیں نظاروں سے بھرپور ہے۔ گرمیوں میں سر سبز اور سردیوں میں سفید رہنے والے مری کے پہاڑ سیاحوں کے لیے بہت کشش کاباعث ہیں۔

اس سات ہزار فُٹ بلند سیاحتی مقام کی بنیاد برطانوی دور حکومت میں رکھی گئی تھی۔ لیکن آج کل مری سطح سمندر سی تقریباََِ 2300 میٹر یعنی 8000 فُٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ مری کی بنیاد 1851 میں رکھی گئی تھی اور یہ برطانوی حکومت کا گرمائی صدر مقام بھی رہا۔ ایک عظیم الشان چرچ شہرکے مرکز کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ 1857 میں تعمیر ہوا۔ چرچ کے ساتھ سے شہر کی مرکزی سڑک گزرتی ہے جسے "مال روڈ" کہا جاتا ہے۔ یہاں شہر کے مشہور تجارتی مراکز اور کثیر تعداد میں ہوٹل قائم ہیں۔ مال روڈ سے نیچے مری کے رہائشی علاقے اور بازار قائم ہیں۔خشک میوہ جات اور سامان آرائش (ڈیکوریشن پیس)کی دکانیں پائی جاتی ہیں ۔ 1947ء تک غیر یورپی افراد کا مال روڈ پر آنا ممنوع تھا۔

مری "30 '54 33 شمال عرض و بلد اور "30 '26 73 مشرق عرض و بلد پر اور سطح سمندر سے 7،517 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سے ایک گھنٹے (54 کلومیٹر) کی مسافت پر یہ پنجاب کا سب سے زیادہ قابل رسائی پہاڑی سیاحتی مقام ہے۔ یہاں سے آپ موسمِ گرما میں کشمیر کی برف پوش پہاڑیوں کا نظارہ کر سکتے ہیں جبکہ بارشوں کے دنوں میں (جولائی سے اگست) بادلوں کے کھیل تماشے اور سورج کے غروب ہونے کا منظر تو روز ہی نظر آتا ہے۔ اس پہاڑی تفریح گاہ کے کچھ حصے خصوصاً کشمیر پوائنٹ جنگلات سے بھرپور اور انتہائی خوبصورت ہیں۔ زندگی کے ہر پہلوسے لوگ خصوصاً فیملیاں، طالبعلم، اور سیاح سینکڑوں میل دور جنوب میں لاہور، فیصل آباد اور کراچی سے یہاں گرمیاں اور سردیاں گزارنے آتے ہیں۔ آپ یہاں پہ سردیوں میں برفباری، اور بارش سے سارا سال محظوظ ہو سکتے ہیں۔

سردیوں میں مری کی پہاڑیوں کا منظر

مری کی اک علیحدہ سی کشش ہے۔ یہاں پہنچ کر آپ فطرت کو اپنے قدموں تلے محصوص کرتے ہیں۔ آپ موسم گرما کے دوران یہاں سے کشمیر کے دل آویز برف پوش چوٹیوں کا نظارہ کر سکتے ہیں جبکہ بارشوں کے دنوں میں آپ کو اکثر یہاں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی دیکھنے کو ملے گی۔ یھاں پر گرمیوں میں اُ گائے جانے والے مشہور پھلوں میں سیب، ناشپاتی اور خوبانی وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کو یہاں ہر جگہ پہاڑی لوگوں کی ثقافت دیکھنے کو ملے گی۔

آب و ہوا[ترمیم]

مری کا موسم
مہینہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
بلند ترین سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 17.2
(63)
19.8
(67.6)
23.0
(73.4)
26.0
(78.8)
32.0
(89.6)
32.2
(90)
31.7
(89.1)
27.2
(81)
25.6
(78.1)
25.0
(77)
22.3
(72.1)
21.1
(70)
23
اوسطاً بلند سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 7.2
(45)
7.5
(45.5)
11.6
(52.9)
17.2
(63)
21.7
(71.1)
25.1
(77.2)
22.4
(72.3)
21.4
(70.5)
20.9
(69.6)
18.6
(65.5)
14.5
(58.1)
10.2
(50.4)
16.53
(61.75)
یومیہ اوسط سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 3.7
(38.7)
4.0
(39.2)
8.0
(46.4)
13.2
(55.8)
17.3
(63.1)
20.6
(69.1)
19.1
(66.4)
18.4
(65.1)
17.2
(63)
14.3
(57.7)
10.3
(50.5)
6.3
(43.3)
12.7
(54.86)
اوسطاً کم سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 0.1
(32.2)
0.5
(32.9)
4.3
(39.7)
9.1
(48.4)
12.8
(55)
16.1
(61)
15.7
(60.3)
15.4
(59.7)
13.4
(56.1)
10.1
(50.2)
6.2
(43.2)
2.4
(36.3)
8.84
(47.92)
کم ترین سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) −8.4
(16.9)
-10.6
(12.9)
−7.0
(19)
-3.3
(26.1)
0.6
(33.1)
3.6
(38.5)
8.9
(48)
10.0
(50)
6.0
(42.8)
1.1
(34)
-3.3
(26.1)
−10.5
(13.1)
-10.6
(12.9)
عمل ترسیب م م (انچ) 126.5
(4.98)
145.0
(5.709)
176.8
(6.961)
133.0
(5.236)
91.9
(3.618)
130.3
(5.13)
339.3
(13.358)
326.3
(12.846)
146.5
(5.768)
70.2
(2.764)
32.5
(1.28)
70.3
(2.768)
1,788.6
(70.417)
ماخذ: NOAA (1961-1990) [1]

حوالہ جات[ترمیم]

‘‘https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=مری&oldid=1366289’’ مستعادہ منجانب