عارف والا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
عارف والا
عارفوالہ
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع پاک پتن
تحصیل عارف والا
منطقۂ وقت PST (UTC+5)

عارف والا (انگریزی: Arifwala) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی ایک تحصیل ہے جس کی کل آبادی لگ بھگ 600،000 اور رقبہ 295,146 مربع کلومیٹر ہے۔ تحصیل کو 30 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ عارف والا شہر کی 4 یونین کونسلیں ہیں۔

انیسویں صدی عیسوی تک عارف والا ایک چھوٹا سا گاؤں تھا جس کو چک 61 ای بی کہتے تھے، جس کا نام بعد میں وہاں کے مشہور زمیندار عارف کے نام عارف والا رکھا گیا۔ 1908ء میں ڈپٹی گورنر ہربرٹ نے عارف والا کے نام سے شہر کی بنیاد رکھی جس کو 1995ء میں پاکپتن کی تحصیل کا درجہ دیا گیا۔