تربت
شہر | |
تربت Turbat | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع کیچ |
تحصیل | تحصیل تربت |
بلندی | 129 میل (423 فٹ) |
آبادی (2017ء)[1] | |
• کل | 213,831 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
یونین کونسلوں کی تعداد | 1 |
تربت (Turbat) شہر پاکستان کے صوبے بلوچستان کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ شہر ضلع کیچ اور تحصیل تربت کا انتظامی مرکز ہے۔ شہر خود ایک یونین کونسل پر مشتمل ہے۔[2]
تربت ایک شہر ہے جو شمالی صوبہ بلوچستان پاکستان میں واقع ہے۔ شہر ضلع کیچ اور تربت تحصیل کا انتظامی مرکزہے۔ شہر صوبہ بلوچستان پاکستان کے شمال میں واقع ہے۔یہ کیچ دریا کے بائیں کنارے پر واقع ہے جو دشت دریاسے نکلا ہے۔مکران رینج کے شمال اور مشرق میں ساحلی میدان ہیں جو شمال تک پھیلے ہوئے ہیں۔ شہر کجھور کے لیے منڈی ہے جو آس پاس اگائی جاتی ہے اور یہاں کجھور کو پروسیس کرنے کے لیے ایک فیکٹری موجود ہے۔جوار(چری) جَو، گندم اور چاول بھی اگائے جاتے ہیں اور ڈھورڈنگر پالے جاتے ہیں۔ کو ہ مراد ایک درگاہ تربت میں واقع ہے۔یہ ذکریوں کے لیے مقدس جگہ ہے۔جو یقین رکھتے ہیں کہ محمد جون پری جسے مہدی مانتے ہیں نے یہاں لمبے عرصے تک مراقبہ کیا اور عبادت کی۔ذکری فرقے کے ماننے والے ہر سال 27 رمضان کی رات کو روایتی طور پر اس درگا ہ کا دورہ کرتے ہیں اور اکھٹے ہوتے ہیں۔
یہ شہربلوچی ادب اور لوک داستانوں میں ایک خاص مقام رکھتاہے۔یہ پنوں کا گھر ہے۔رومانوی داستان سسی پنوں کا ہیرو، پنوں کا قلعہ آج بھی تربت میں دیکھا جا سکتاہے،تربت پر پرانے وقتوں میں مکران کے کچکی قبائل حکمران تھے یہ اس وقت مکران کی ریاست کا صدر مقام تھا اور مکران کے نواب تربت کے نزدیک شاہی قلعہ میں رہتے تھے۔جب ریاست مکران تحلیل ہوئی تربت شہر ڈویژن کا صدر مقام رہا۔تربت کا مطلب "قبرستان کی جگہ ہے"۔
دلچسپی کے مقامات
[ترمیم]- کوہ مراد
- نواب مکران کی پرانی جگہ
- ناظم کی مسجد
- پنوں کا قلعہ جسے میری قلات کہتے ہیں۔
- ایبسور ضلع تربت کا اہم شہر ہے۔
- ہیپ ڈروک، بلوچی ، ہیپ ڈروک /ایک دریا جو شمال میں پہاڑی پانی اور دوسری طرف کو ر دریا پر مشتمل ہے
نقل و حمل
[ترمیم]تربت میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے جس میں گوادر، کراچی اور شارجہ، متحدہ عرب امارات سے براہ راست پروازیں ہوتی ہیں۔ شمال مغرب میں تربت زمینی راستے سے پنجگور اور قلات جنوب مشرق میں پسنی جبکہ مشرق میں یہ کراچی سے جڑا ہوا ہے۔
دلچسپی کے مقامات
[ترمیم]- كوه مراد
- نواب مکران کا سابقہ محل
- مسجد ناظم
- حکومتی فارم
- پنو کا قلعہ
مزید دیکھیے
[ترمیم]- تربت ہوائی اڈا
- گوادر
- گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا
- فہرست مقامات پاکستان بحساب قدیم و جدید نام
- شاہینہ شاہین بلوچ
- جاذب اسلام
- یار جان عبد الصمد
- مفتی احتشام الحق آسیا ابادی
- بشیر احمد بلوچ
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ World Gazetteer Stefan Helders۔ ""Karachi""۔ 18 دسمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2006
- ↑ "Tehsils & Unions in the District of Kech/Turbat - Government of Pakistan"۔ 05 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020