بورے والا
بورے والا Burewala |
|
---|---|
شہر | |
![]() |
|
متناسقات: 30°9′33″N 72°40′54″E / 30.15917°N 72.68167°Eمتناسقات: 30°9′33″N 72°40′54″E / 30.15917°N 72.68167°E | |
ملک | ![]() |
صوبہ | پنجاب |
بلندی | 133 میل (436 فٹ) |
آبادی (2010) | |
• کل | 209,343 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
بورے والا (Burewala)(بوریوالا، بورے والہ، بوریوالہ) جنوبی پنجاب، پاکستان میں ضلع وہاڑی کا ایک شہر ہے۔ 2000ء کے مطابق بورے والا پاکستان کا اکتیسواں بڑا شہر ہے
زبان[ترمیم]
مقامی زبان پنجابی ہے، اردو قومی زبان ہونے کی وجہ سے ہر جگہ بولی اور سمجھی جاتی ہے
تاریخ[ترمیم]
بورے والا دہلی ملتان روڈ پر واقع ہے۔ دریائے ستلج بورے والا کے قریبی قصبات جملیرا اور ساہوکا کے پاس سے گزرتا ہے۔ بورے والا سے 18کلومیٹر کے فاصلے پر دیوان صاحب میں حضرت بابا حاجی دیوان چاولی مشائخ کا مزار بهی واقع ہے۔ آغاز میں بورے والا کی جگہ پر جنگل تھا جسے مقامی 'بلوچ' نامی قبائل نے آباد کیا۔ پاکپتن نہر کے بننے کی وجہ سے زراعت میں اس علاقے نے ترقی کی جس کے نتیجے میں یہاں گاؤں کے گاؤں آباد ہو گئے زمین کو کاشتکاری کے قابل بنانے کے لیے جنگل کو کاٹ دیا گیا۔ چونکہ یہ علاقہ پاکپتن نہر کے مشرقی نہر ڈویژن (eastern canal division ) اس لیے اس علاقے میں موجود چکوک کے نام کے ساتھ ای بی (eb) لگایا جاتا ہے (جیسے 122EB). بورے والا کے شمالی طرف دریائے بیاس کی پرانی گزرگاہ ہے جو سکه بیاس کے نام سے معروف ہے۔ یہ ضلعی صدر مقام وہاڑی سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب دہلی ملتان روڈ پر واقع ہے۔ بورے والہ پنجاب کی دوسری سب سے بڑی تحصیل ہے۔