مندرجات کا رخ کریں

دریائے بیاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دریائے بیاس کوہ ہمالیہ سے نکلتا ہے اور مشرقی پنجاب ’’بھارت‘‘ کے اضلاع امرتسر اور جالندھر کے درمیان سے گزرتا ہوا فیروزپور کے قریب دریائے ستلج سے مل جاتا ہے۔ اس کی کل لمبائی 470 کلومیٹر ہے۔ یہ دریا 20303مربع کلومیٹر رقبہ کو سیراب کرتاہے۔ قیام پاکستان سے قبل یہ دریا متحدہ پنجاب کے علاقوں کو سیراب کرتاتھا مگر قیام پاکستان کے بعد یہ بھارت کا حصہ بن گیا تاہم دریائے ستلج پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔326 ق م میں سکندر اعظم کی فوجیں یہاں آکر رک گئیں تھیں۔