بنجوسہ جھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
بنجوسہ جھیل
Rawalkot 3.jpg
بنجوسہ جھیل
محل وقوع راولا کوٹ، آزاد کشمیر
جغرافیائی متناسق متناسقات: 33°48′38″N 73°48′59″E / 33.81056°N 73.81639°E / 33.81056; 73.81639
نکاسی طاس ممالک پاکستان
سطح بلندی 1,981 میٹر (6,499 فٹ)
بنجوسہ جھیل کا ایک منظر
بنجوسہ جھیل، راولا کوٹ

بنجوسہ جھیل ( انگريزی: Banjosa Lake ) ایک مصنوعی جھیل اور مشہور سیاحتی مقام ہے، جو راولاکوٹ سے 20 کیلومیٹر (12 mi) دور پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع ہے۔

بنجوسہ جھیل راولاکوٹ سے بذریعہ سڑک منسلک ہے۔ جھیل کے اردگرد گھنا جنگل اور پہاڑ اس جھیل کو بےحد خوبصورت اور دلکش بناتے ہیں۔ یہاں گرمیوں میں بھی موسم خوشگوار رہتا ہے۔ سردیوں میں یہاں شدید سردی ہوتی ہے اور درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں یہاں برف باری بھی ہوتی ہے۔

سیاحوں کے قیام کے لیے یہاں مختلف سرکاری محکموں کی آرام گاہیں، نجی مہمان خانے اور طعام گاہیں بھی موجود ہیں۔

مزید دیکھیں[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]