بنجوسہ جھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بنجوسہ جھیل
بنجوسہ جھیل
محل وقوعراولا کوٹ، آزاد کشمیر
جغرافیائی متناسقصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔33°48′38″N 73°48′59″E / 33.81056°N 73.81639°E / 33.81056; 73.81639
نکاسی طاس ممالکپاکستان
سطح بلندی1,981 میٹر (6,499 فٹ)
بنجوسہ جھیل کا ایک منظر
بنجوسہ جھیل، راولا کوٹ

بنجوسہ جھیل (Banjosa Lake) ایک مصنوعی جھیل اور مشہور سیاحتی مقام ہے جو راولاکوٹ سے 20 کلومیٹر دور پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع ہے۔

بنجوسہ جھیل راولاکوٹ سے بذریعہ سڑک منسلک ہے۔ جھیل کے اردگرد گھنے جنگل اور پہاڑوں نے اسے اور بھی دلکش بنادیا ہے۔ یہاں گرمیوں میں بھی موسم خوشگوار رہتا ہے جبکہ سردیوں میں شدید سردی ہوتی ہے اور درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں برف باری بھی ہوتی ہے۔

سیاحوں کے قیام کے لیے مختلف سرکاری محکموں کی آرامگاہیں موجود ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ نجی مہمان خانے اور طعام گاہیں بھی موجود ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]