مندرجات کا رخ کریں

چھچھ

متناسقات: 24°43′59″N 68°30′00″E / 24.733°N 68.500°E / 24.733; 68.500
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ملک پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان
ضلعاٹک
تحصیلحضرو
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)

چھچھ ضلع اٹک پاکستان کا ایک علاقہ ہے جو پنجاب کے شمال مغربی علاقے میں صوابی کے جنوب مغرب میں واقع پچاسی دیہات کے مجموعے کو کہتے ہیں۔ علاقہ چھچھ میں ہندکو کا چھاچھی لہجہ بولا جاتا ہے ۔ جب کہ کچھ گاؤں میں پشتو بھی بولی جاتی ہے - علاقہ چھچھ کو اب تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے، جس کا مرکز حضرو شہر ہے۔ علاقہ چھچھ کے دیہات میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا گاؤں ملک مالا ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سب سے بڑا گاؤں غورغشتی ہے۔ چھاچھی لوگوں میں موجود پنجابی قبائل جو آباد ہیں ان میں سادات، علوی المعروف قطب شاہی اعوان، گجر اور شیخ ہیں ۔ جب کہ پٹھان قوم میں علیزئی اور دیگر پٹھان قبائل آباد ہیں ۔ اس کے علاوہ کشمیری قوم میں بٹ، میر اور ڈار جیسے قبائل آباد ہیں۔چھچھ کی اکثریت آبادی بیرون ملک مقیم ہے۔

بیرونی ر وابط

[ترمیم]

24°43′59″N 68°30′00″E / 24.733°N 68.500°E / 24.733; 68.500