صوابی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

صوابی
شہر
صوابی is located in خیبر پختونخوا
صوابی
صوابی
صوابی is located in پاکستان
صوابی
صوابی
پاکستان میں مقام
متناسقات: 34°7′12.5580″N 72°28′12.5544″E / 34.120155000°N 72.470154000°E / 34.120155000; 72.470154000متناسقات: 34°7′12.5580″N 72°28′12.5544″E / 34.120155000°N 72.470154000°E / 34.120155000; 72.470154000
ملکFlag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہPK-NWFP.svg خیبر پختونخوا
ضلعضلع صوابی
تحصیلتحصیل صوابی
بلندی340 میل (1,120 فٹ)
آبادی (خانہ و مردم شماری پاکستان 2017ء)[1]
 • کل123,412
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ڈائلنگ کوڈ+92 938

خیبر پختونخوا کا ایک ضلع اور تحصیل صوابی اپنے ضلعي صدر مقام کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ جون 1988ء تک یہ ضلع مردان کا حصہ تھا۔ بعد ميں یہ ضلع مردان سے علیحدہ ہو گیا۔ یہ ضلع تحصيل صوابی اور تحصيل لاہور پر مشتمل ہے۔ قبائلی علاقہ گدون بھی اس میں شامل ہے۔ اس علاقے نے جنگ آزادی صوابی خاص کا پیر دوست محمد بارکزئی کے بڑے جرار ،نامور اور بڑے عالم و فاضل پیدا کیے۔ اس کے علاوہ صوابی کی موجودہ تاریخ کرنل شیر خان شہید کے ذکر کے بغیر نا مکمّل ہے۔ ضلع صوابی مُلکي سطح پر ايک زرخيز زمين ہے۔ جو گنے ،مکئي اور تمباکو کي فصل کيلئے بہت زيادہ مشہور ہے۔ آزادي سے پہلے يہاں چيني اور تمباکو کے کارخانے موجود تھے۔ پورے صوبہ خیبر پختونخوا ميں چيني اور تمباکو کے کارخانو ں کا انحصار اس ضلع کي پيداوار پر ہے۔ ضلع کا بيشتر حصہ ديہي نوعيت کا ہے۔ ليکن حکومت کی گدون آمازئی کا صنعتی علاقہ بھی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حال ہي میں غلام اسحق خان انسٹيٹيوٹ ٹوپي کے قيام نے علاقے کي ترقي کو مزيد چار چاندلگاديئے ہيں۔ دوسرے آبپاشي والے اضلاع کي طرح اس ضلع کو بھي سيم و تھور کا خطرہ لاحق ہے۔ اس معاشي مسئلہ کے سدباب کيلئے صوابي سکارپ کافي عرصہ سے کوشاں ہے۔

تحصیلیں[ترمیم]

  • ضلع صوابی کی چار تحصیلیں ہیں
  1. صوابی حاص

تاریخ[ترمیم]

بارکزئی خاندان 1690ء صوابی میں آباد ہوا صوابی میں صرف ہندو آباد تھے بارکزئی خاندان میں 1-محمد اکبر 2-حسن شاہ 3-احمد حان غزنی سے ہجرت کرکے آباد ہوئی پیرمولانا دوست محمد ایک مجاہد اور آزادی کے لیے جنگ لڑنے والے جنگجو اور ایک سماجی کارکن تھے وہ صوابی حاص چم مایارکے مقام پر 1845ء میں پیدا ہوئے میٹرک پاس کیا پاک بھارث میں پہلا آدمی تھا وہاں پر انہوں نے شیخ الھند مولانا محمود الحسن صاحب سے تعلق جوڑ لیا اور 1890ء میں ان کے ساتھ حج بیت اللہ شریف پر چلے گئے۔حاجی صاحب ترنگزئی مزید تعلیم کے لیے دار العلوم دیوبند چلے گئے حاجی صاحب ترنگزئی اور پیر مولانا دوست محمد نے واپسی کے بعد برطانیہ کے خلاف 1897ء میں سرحدی جہاد میں حصہ لیا جو برطانوی سرکار کے خلاف صوبہ سرحد کے قبائل کا جہاد تھا۔ یہ جہاد ناکام رہا اور حاجی صاحب ایک بار پھر حج کے لیے چلے گئے۔ واپسی پر وہ زیادہ تر سماجی خدمت اور خاص طور پر تعلیم و تعلم میں مصروف رہے۔ اسی دوران انہوں نے خان عبدالغفار خان کے ساتھ گاوں گاوں پھرنا شروع کیا۔ یہ تحریک کارگر ثابت ہوئی اور پانچ سال میں تقریباً 120 درسگاہیں قائم ہوئیں۔صوابی حاص میں ہندو بازار میں ایک مدرسہ قائم گیا 1913ء میں سر صاحبزادہ عبد القیوم خان نے حاجی صاحب ترنگزئی کو اور پیر مولانا دوست محمد کو دار العلوم اسلامیہ پشاور(اسلامیہ کالج) کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے چنا۔جون 1915ء میں برطانیہ حکومت نے پیر مولانا دوست محمد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا پیر مولانا دوست محمد نے آدھی رات کو گرفتاری سے بچنے کے لیے اسماعیلہ گاوں میں پناہ لی اور وہاں ایک مسجد بنائی انہوں نے حکمت کے تحت اپنا نام بدل کر صوابی آستاذ رکھ لیا بعد ازاں یہ ایک عظیم مجاہد مقامی لوگوں کے ساتھ کابل ہجرت کر گئے تو پیر مولانا دوست محمد نے سب ہجرت کرنے والوں کو راشن بندوبست کیا وہ 1937ء میں وفات پا گئے جمال آباد سڑک کے کنارے انہیں دفن کیا گیا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب ایک مقدس زیارت بن گیا ہے جس کے ساتھ ایک مدرسہ بھی قائم ہے۔

آب و ہوا[ترمیم]

صوابی میں گرم اور معتدل آب و ہوا ہوتی ہے۔ گرم ، مرطوب گرمیاں اور ہلکی سردی ۔ صوابی میں اوسط درجہ حرارت 22.2 ° C ہے ، جبکہ سالانہ اوسطا 639 ملی میٹر ہے۔ اوسطا 12 ملی میٹر بارش کے ساتھ نومبر سب سے خشک مہینہ ہے ، جبکہ سب سے زیادہ بارش والا مہینہ اگست ہے ، جس میں اوسطا 137 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ جون سال کا سب سے گرم مہینہ ہے جس کا اوسط درجہ حرارت 32.9 ° C کے قریب ہوتا ہے جبکہ سب سے سرد مہینہ جنوری جس میں اوسط درجہ حرارت 10.2 ° ڈگری کے قریب ہوتا ہے۔

آب ہوا معلومات برائے صوابی
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 17.7
(63.9)
19.0
(66.2)
24.0
(75.2)
30.1
(86.2)
36.3
(97.3)
41.4
(106.5)
38.5
(101.3)
36.5
(97.7)
35.3
(95.5)
31.6
(88.9)
25.1
(77.2)
19.4
(66.9)
29.58
(85.23)
یومیہ اوسط °س (°ف) 10.2
(50.4)
12.7
(54.9)
17.5
(63.5)
22.7
(72.9)
28.0
(82.4)
32.9
(91.2)
31.8
(89.2)
30.4
(86.7)
28.4
(83.1)
23.4
(74.1)
16.9
(62.4)
11.7
(53.1)
22.22
(71.99)
اوسط کم °س (°ف) 2.3
(36.1)
5.5
(41.9)
10.4
(50.7)
15.3
(59.5)
20.2
(68.4)
25.1
(77.2)
26.2
(79.2)
25.5
(77.9)
22.3
(72.1)
14.9
(58.8)
7.4
(45.3)
2.7
(36.9)
14.82
(58.67)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 55
(2.17)
58
(2.28)
69
(2.72)
47
(1.85)
23
(0.91)
25
(0.98)
110
(4.33)
137
(5.39)
58
(2.28)
14
(0.55)
12
(0.47)
31
(1.22)
639
(25.15)
ماخذ: Climate-Data.org[2]

شماريات[ترمیم]

  • ضلع کا کُل رقبہ 1543 مربع کلوميٹر ہے۔
  • یہاں في مربع کلو میٹر 873 افراد آباد ہيں
  • سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 1253000 تھی
  • دیہي آبادي کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے۔
  • کُل قابِل کاشت رقبہ87050 ہيکٹيرزھے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "POPULATION AND HOUSEHOLD DETAIL FROM BLOCK TO DISTRICT LEVEL: KHYBER PAKHTUNKHWA (SWABI DISTRICT)" (PDF). ادارہ شماریات پاکستان. 2018-01-03. 13 جون 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2018. 
  2. "Climate: Swabi – Climate-Data.org". اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2018.