تبادلۂ خیال صارف:Mian Fida Hussain Qasmi

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مرد قلندر حضرت پیر محمد اورنگ زیب بادشاہ قاسمی


نام و نسب

آپ کا نام پیر محمد اورنگ زیب بادشاہ قاسمی


آپ سلسلہء نقشبندیہ کے عظیم بزرگ خواجہ محمد قاسم صادق موہڑوی کے پڑپوتے ہیں آپ کے آباؤاجداد ایران کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ایران صوبہ کیان سے ہندوستان میں تشریف لاۓ تھے

نسب یوں ہے

پیر اورنگ زیب بادشاہ قاسمی بن پیر آفتاب احمد قاسمی بن پیر محمد زاہد خان صاحب بن خواجہ محمد قاسم صادق موہڑوی

القابات

آپ کو مرد قلندر اور مخدوم طریقت اور شاہین موہڑہ شریف سے دنیا جانتی ہے

اور آپ کے والد محترم کی طرف سے یہ عطا ہونے والا لقب مخدوم طریقت ہے

ولادت باسعادت

آپ کی ولادت غوث الامت خواجہ خواجگان حضرت باباجی محمد قاسم صادق بانی موہڑہ شریف کے خانوادے امام العارفین حضرت پیر آفتاب احمد قاسمی صبغتہ اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے گھر میں 1965ء میں ہوئی

خواجہ خواجگان اعلی حضرت پیر مح زاہد خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو آپ ولادت مبارک کی خبر پر بہت خوشی ہوئی مد


بچپن و تعلیم تربیت

بچپن سے ہی آپ انتہائی سادہ لو اور مہربان دل تھے اللہ تعالیٰ نے آپکو مثالی قوتوں سے نوازہ تھا انتہائی خوبصورت اور عمدہ تعلیم ابتدائی تعلیم آپ نے اپنے ہی گھر سے حاصل کی اور اپنے دادا پیر خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت پائی اور علم و عرفان کی دولت حاصل کی

سکول کی تعلیم

ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے قریبی سکول میں حاصل کرنے کے بعد آپ جہلم تشریف لاۓ اور وہاں اسلامیہ ہائی سکول میں بھی تعلیم حاصل کی اور ایک عرصہ تک جہلم قیام پذیر رہے

موہڑہ شریف لنگر کی خدمت

سکول کی تعلیم و تربیت کے بعد آپ دربار عالیہ موہڑہ شریف واپس چلے گئے اور

اپنے دادا آمین الامت خواجہ پیر محمد زاہد خان صاحب رحمتہ اللہ علیکی خدمت کرنا شروع کر دی پیر خان صاحب نے بہت توجہ کی اور آپ کو لنگر کی ڈیوٹی پر معمور فرما دیا اور آپ نے 25 سال اپنے دادا کی موجودگی میں لنگر کے انتظام کو اعلی طریقہ کار سے چلایا

ا


انتہائی خوبرو شکل اور عمدہ ترین جسامت کے مالک تھے

تعمیراتی کام

موہڑہ شریف کے تمام تعمیراتی کاموں میں اپنے دادا پیر خان صاحب کی اجازت سے کام کیا اور تمام معماروں کی سرپرستی فرمائی مسجد و مزار مہمان خانوں کی تعمیر خود کروائی


قاسمیہ زاہدیہ ہسپتال

دربار عالیہ موہڑہ شریف میں موجود قاسمیہ زاہدیہ فری ہسپتال جو کہ ایک عرصہ سے لاکھوں لوگوں کا فری چیک اپ اور ادویات مہیا کرنے کا سبب کا اسکی بلڈنگ کا سارا کام 1999 سے لیکر 2003 تک آپ کی سرپرستی میں ہوا

دادا کی پوتے سے محبت

اعلی حضرت پیر خان صاحب کو مرد قلندر پیر اورنگ زیب بادشاہ سے اتنی گہری الفت تھی کہ ہر کام کے لئے آپ انہی سے مشورہ کرتے

ہر کام کے لئے فرماتے اورنگ زیب شہزادے کو بلا لاؤ

جو کوئی اجازت کے لئے جاتا فرماتے کہ جاؤ اگر شہزادہ کہے تو چلے جانا نہیں تو وہ کہے وہ ماننا

اعلی حضرت نے فرمایا شہزادے باباجی قاسم نے جو خیرات میری جھولی میں ڈالی تھی وہ میں تمہاری جھولی میں ڈالتا ہوں

مرد قلندر مخدوم طریقت حضرت پیر محمد اورنگ زیب بادشاہ قاسمی مدظلہ العالی

اسی محبت و پیار کا درس دے رہے ہیں الحمدللہ دنیا کے کونے کونے میں ذکر خدا محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچا رہے ہیں یہ خدا مست عظیم ترین انسان نرم دل اور مخلوق کا احساس رکھنے والے لوگ ہیں الحمدللہ راقم کو خود عرصہ 14 سال خدمت گزاری کا شرف حاصل ہوا بس مخلوق خدا کو اللہ کی طرف گامزن کرتے دیکھا ہے اور ہر شخص کو ایک نظر سے دیکھنے والا دیکھا ہے وہی دادا والا انداز وہی گفتگو وہی لہجہ بس یوں لگتا ہے کہ پیر خان صاحب خود جلوہ افروز ہیں


اولاد

آپ کے ایک صاحبزادے ہیں

پیر زادہ محمد عمر زیب بادشاہ قاسمی

الحمدللہ وہ بھی اپنے والد محترم کے ساتھ ہی سلسلہ کی ترویج و اشاعت میں مصروف عمل ہیں

از خود

خادم دربار عالیہ موہڑہ شریف

آداب؛ پیر اورنگ زیب بادشاہ نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:24، 24 مارچ 2021ء (م ع و)