تحصیل رستم (انگریزی: Rustam, Khyber Pakhtunkhwa) پاکستان کا ایک تحصیل جو ضلع مردان میں واقع ہے۔[1]
رستم چنگائے بابا، شہباز گڑھا، سر ملنگ اور کشمیر سماستہ کے پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ رستم اپنی زرعی مصنوعات - پھلوں اور سبزیوں کے لیے مشہور ہے۔ رستم میں یونی کام کالج آف بزنس اسٹڈیز اور سدہم چلڈرن اکیڈمی اینڈ کالج تعلیمی ادرے ہیں۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول قائم ہیں، پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج تکمیلی مراحل میں ہے۔