مندرجات کا رخ کریں

تفسیر شبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تفسیر شبر 19ویں صدی عیسوی کی تفسیر قرآن ہے جو سید عبد اللہ علوی حسینی موسی(1775ء تا 1826ء) کی تصنیف تھی۔ مصنف عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے، کچھ وقت ایران کے شیراز میں گزارا اور عراق کے شہر کاظمین میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ ان کا کام تفسیر کے روایتی طریقہ کی بنیاد پر ہے۔ ان کی  کتابیں صفات التفسیر، الجواہر الثمین فی تفسیر القرآن المبین، الکبیر، الواسط اور الواجز کہی جاتی تھیں۔

ترتیب

[ترمیم]

پوری کتاب دو جلدوں میں ہے۔ پہلی جلد میں سورۃ یوسف تک قرآن کی تفسیر کی گئی ہے۔ دوسری جلد سورۃ رعد سے شروع ہو کر اختتام قرآن تک جاتی ہے۔ مصنف کے دور کا ایک قلمی نسخہ قم میں کتب خانہ سید مراعشی نجفی میں موجود ہے۔ مصنف اپنے طریقہ کو ماجزی کا نام دیتے ہیں جو حدیث پر مبنی ہے اور روایتی طریقہ کے زمرہ میں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب شبکہ پر اور کاغذی جلد کے ساتھ دستیاب ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
  • تفسیر شبر (عربی)
  • مرزا علیزادہ، "تفسیر شبر کا تعارف"، علوم قرآنی کا جریدہ، گرما 1996ء (فارسی)
  • بیباک فرزانہ، مقالہ برائے فاضل بر تفسیر شبر، تہران 2005ء جامعہ آزاد