توسیعیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

توسیعیت (EXTENSIONALITY) پہلے سے موجود حدود، مقدار میں اضافہ یا کیفیت میں بہتری کرنے کا عمل۔

قریبی معانی و استعمالات[ترمیم]

فراخی؛ گنجائش؛ پھیلاؤ؛ توسیع؛ وسعت؛ توسیع شدہ شے؛ توسیعی حال؛ کسی چیز میں توسیع کی گنجائش، بلحاظ حد یا درجہ؛ اضافہ شدہ حصہ۔ (تجارت) قرضے کی واپسی کی میعاد میں توسیع کے لیے قرضہ دینے والے کا اقرار نامہ؛ زائد ٹیلی فون، خصوصاً وہ جسے اصل ٹیلی فون کی لائن پر استعمال کیا جا سکتا ہو۔ (طبیعیات) جسم کی وہ خاصیت جس کی بدولت وہ جگہ کا کوئی حصہ گھیرتا ہے۔ (تشریح الاعضاء) کسی عضو کو سیدھا کرنے کا عمل۔ (جراحی) کسی زخمی عضو کو طبعی حالت پر کھینچ کر اپنی جگہ بٹھانے کا عمل۔ (منطق) تعمیم؛ کسی لفظ یا تصور کی حد جو ان اشیا کی تعداد سے ظاہر ہوتی ہے جن کی وہ مظہر ہو یا جن پر مشتمل ہو۔[1]

توسیع : extension

توسیعہ (سافٹ ویئر) : extension

توسیعات / توسیعہ جات : extensions

توسیعاتی / توسیعی : extensional

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان