تکبر اور تعصب (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تکبر اور تعصب
مصنفجین آسٹن
ملکمملکت متحدہ
زبانانگریزی
ناشرٹی۔ ایگرٹن، وائٹ ہال
تاریخ اشاعت
28 جنوری 1813
طرز طباعتطبع زاد (مجلد، 3 جلدیں)

تکبر اور تعصب (انگریزی: Pride and Prejudice) مشہور ناول نگار جین آسٹن کا ناول ہے، جو 1813ء میں لکھا گیا۔ اپنے اس ناول میں جین آسٹن نے جس ماحول کی تصویر کشی کی ہے وہ قصباتی ہے جہاں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ایسی زندگیاں گزار رہے ہیں جو ٹھہراؤاور طمانیت سے عبارت ہیں۔ نہ جنگوں اور سماجی انتشار کا کوئی ذکر ہے نہ آفتوں کا گذر ہے۔ بس کورٹ شپ اور شادی کے لیے کسی ڈھنگ کے ساتھی کی تلاش ان کی آرزو وں کی انتہا اور زندگی کا خاص مقصد ہے۔ اس بظاہر پرسکون مگر طرح طرح کی چھوٹی موٹی الجھنوں ، خوشیوں اور غموں سے دوچار ماحول کا جین آسٹن نے حقیقت پسندی کا سہار الے کر ایسی کمال ہنرمندی سے عکس اتارا ہے کہ آج بھی پڑھنے والوں کو اپنی داستان معلوم ہوتا ہے۔ انداز کی شائستگی اور قربت کے اس احساس میں ناول کی بے پناہ مقبولیت کا راز پنہاں ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]