جارج بیسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جارج بیسٹ
جارج بیسٹ

مانچسٹر یونائیٹڈ اور شمالی آئرلینڈ کے فٹ بال کے سابق کھلاڑی۔ شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں پیدا ہوئے۔ بیسٹ مانچیسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے تھے اور انہوں نے اپنے کلب کو 1965ء اور 1967ء میں فرسٹ ڈویژن ٹائٹل اور 1968ء میں یورپین کپ جتوایا۔ انہیں 1968 میں یورپین فٹ بالر آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے ماچیسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 466 میچ کھیلے اور 178 گول کیے۔ انہوں نے شمالی آئرلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 37 میچوں میں 9 گول کیے۔ بے شمار دولت کمائی لیکن عیاشیوں میں اڑا ڈالی۔ ایک مرتبہ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی ساری دولت کہاں گئی تو انہوں نے کہا: ’میں نے اپنی دولت شراب، پرندوں اور تیز رفتار کاروں پر خرچ کر دی اور باقی ساری ویسے ہی لٹا دی۔ لندن میں ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]