جزو ملحقہ بین اتصال کو انگریزی زبان میں Peripheral Component Interconnect کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور اس کا اختصار اوائل کلمات کی رو PCI بنا دیا جاتا ہے۔ اردو میں بھی اگر اس کے نام کی طوالت سے بچنے کی خاطر اسے مختصر طور پر اوائل کلمات کی مدد سے جمب کہہ دیا جائے تو بیجا نا ہوگا۔ جمب یا PCI سے مراد ایک ایسی شمارندیاختراع کی ہوتی ہے جس کو شماندے سے ملحقہ اختراعات (peripheral devices) کو کمپیوٹر کے مدر بورڈ سے جوڑنے یا اتصال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی اسی خصوصیت کی وجہ سے اس کا شمار شمارندی حافلہ (computer bus) میں کرتے ہیں۔
بین اتصال (interconnect) --- یہ لفظ ایک ایسی اختراع یا ایک ایسے مفہوم کے لیے آتا ہے جس میں کسی شمارندے میں (یا کمپیوٹر سے ) کسی جزو ملحقہ کا اتصال کیا جا رہا ہو۔