جسمانی اثبات
Appearance
جسمانی اثبات (انگریزی: Body positivity) ایک سماجی تحریک ہے جو اس یقین کے ساتھ قائم ہے کہ سبھی انسانوں کے من میں مثبت جسمانی تصویر قائم رہنا چاہیے۔ یہ تحریک ان سماجی طور طریقوں کو للکارتی ہے جو کسی ایک سوچ اور تنگ زاویۂ فکر پر زور دیتے ہیں۔ یہ تحریک اس بات پر زور دیتی ہے کہ سبھی جسموں کو قبول کر لیا جانا چاہیے اس سوچ کے بغیر کے جسمانی صلاحیتیں، قد و قامت، صنف، نسل یا ظاہری شکل و صورت کیا ہے۔ یہ تحریک اس بات کی کوشش کرتی ہے کہ لوگوں کے برتاؤ اور ان کے طرز فکر میں فرق لایا جائے، بالخصوص وہ مصنوعات اور خدمات سے متعلق جو یہ کوشش کرتی ہیں کہ جسم سے جڑے خوف سے منافع خوری کی جائے، جیسے کہ جسمانی تندرستی، صحت بنانے کے کلبوں کی خدمات، وزن گھٹانے کی مصنوعات، وغیرہ۔[4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Bronskvinnorna"۔ www.vaxjo.se۔ 22 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2020
- ↑ "Obesity over time"۔ OpenLearn
- ↑ "Yolanda Art Print"۔ Saatchi Art (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2019
- ↑ Alan Smithee (جون 2019)۔ "How will body image trends influence the fitness market in Spain by 2035"۔ Researchgate