مندرجات کا رخ کریں

جسٹس احمد علی شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس

جسٹس احمد علی ایم شیخ 3 اکتوبر 1961ء کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، انھوں نے گریجویشن تک تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کی، جبکہ قانون کی تعلیم شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور سے حاصل کی ۔

جسٹس احمد علی شیخ نے 1990ء میں بطوروکیل پریکٹس شروع کی اور 3 ستمبر 2009ء میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے، وہ 2 اکتوبر 2023ء تک فرائض انجام دیں گے۔

جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے 15 مارچ 2017ء کو حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ محمد زبیر نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔