مندرجات کا رخ کریں

جلاوطنی سیاست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جلاوطنی سیاست سے مراد قومی حدود سے آزاد نسلی جلاوطنی کے سیاسی رویے ہیں ، جلاوطنوں یا تارکین وطن کے نسلی وطن اور میزبان ریاست کے ساتھ تعلقات ،اور نسلی تنازعات میں ان کا اہم کردار ہے۔ [1] جلاوطنی سیاست کا مطالعہ جلاوطنی تعلیم کے وسیع دائرۂ علم کا حصہ ہے۔

جلاوطنی سیاست کو سمجھنے کے لیے، سب سے پہلے اس کے تاریخی پس منظر اور منسلکات کو سمجھنا ضروری ہے۔ [2] جلاوطن ایک قومی حدود سے آزاد طبقہ جو اپنی مشترکہ شناخت ایک واحد گروہ کے طور پر کرتا ہے ۔ یہ دیار غیر کے جلاوطن علاقے دراصل اولین وطن . سے تاریخی ہجرت کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں ، کسی بھی نقل مکانی اور مخصوص علاقے سے منسلک جلاوطنی کا تاریخی استناد کیا جا سکتا ہے۔ آیا واقعی یہ علاقہ اصل میں ایک مخصوص نسلی گروہ کا آبائی ملک ہے یا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے۔جتنی نقل مکانی پرانی ہوگی، واقعے کے کم ثبوت ہوں گے: رومانیہ کے لوگوں کی صورت میں نقل مکانی، وطن اور راہ منتقلی کو ابھی تک درست طریقے سے متعین نہیں کیا گیا ۔ کسی وطنی علاقے کا دعوی ہمیشہ سیاسی تعبیر بھی ہوتا ہے جو اکثر متنازع رہتا ہے۔

ازخود چنے گئے جلاوطنی کے علاقے اپنے وطن پر بہت اہمیت رکھتے ہیں، ان کے ساتھ نسلی اور ثقافتی تعلق کی وجہ سے، خاص طور پر اگر یہ 'کھو دی گئی' یا 'فتح' ہوئی ہو۔ یا اس نے جلاوطنی کے اندر نسلی قوم پرست تحریکوں کو جنم دیا ہو، اکثر جس کے نتیجے میں ایک خودمختار ملک کی تشکیل پاتا ہے۔ تاہم، اگر یہ قائم بھی ہوجائیں تو، مکمل جلاوطن آبادی کا واپس لوٹنا محال ہوتا ہے اور باقی ماندہ جلاوطن طبقہ کا وطن اور وہاں پر نئی یک نسلی آبادی کے ساتھ ایک جذباتی لگاؤ برقرار رہتا ہے ۔

دانشور نسلی جلاوطن طبقات کو بطور بین الاقوامی نظام کے ناگزیر اور مخصوص القوم مرض تسلیم کرتے ہیں ، [1] ،مصنف یوسی شین اور تمارا کوفمین لکھتے وجوہات ہیں :

  1. اول، تارکین وطن کے میزبان ریاستوں میں، رہائشی تارکین وطن اپنے سیاسی خانگی اثر کو زیادہ سے زیادہ حد تک منظم کر سکتے ہیں۔
  2. دوم، تارکین وطن اپنے وطن کے داخلی سیاست کے معاملات میں خاطر خواہ دباؤ ڈال سکتے ہیں۔
  3. آخرالامر، تارکین وطن کی ملکی حدود سے آزاد برادری اپنے وطن اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان موثر انداز میں براہ راست ثالثی اور پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تارکین وطن کے علاقے ملکی پابندیوں سے آزاد سیاسی اکائیوں کے طور پر سمجھے جاتے ہیں ۔ "اپنے تمام لوگوں کی جانب سے" سرگرم اور کسی بھی ریاستی (ان کے وطن یا ان کے میزبان ریاستوں) پابندیوں سے آزاد عمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  • ریاستہائے متحدہ میں ریاستی سیاست
  • شناخت سیاست
  • غیر جانبدار
  • ٹرانسنیشنلزم

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Shain, Yossi & Tamara Cofman Wittes. Peace as a Three-Level Game: The Role of Diasporas in Conflict Resolution in Ambrosio, Thomas. 2002. "Ethnic identity groups and U.S. foreign policy." Praeger Publishers.
  2. Ambrosio, Thomas. 2002."Ethnic identity groups and U.S. foreign policy." Praeger Publishers. آئی ایس بی این 0-275-97533-9