جنت السندھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جنت السندھ رحیم داد خان مولائی شیدائی کی تصنیف کردہ سندھی زبان میں سندھ کی تاریخ پر مشہور و معروف کتاب ہے۔ اس کتاب میں سندھ کی تاریخ انگریز دور حکومت تک درج ہے۔ اسے سندھ کی معتبر تاریخی کتب میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں کل 8 ابواب ہیں۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن سندهی ادبی بورڈ نے 1958ء میں شائع کیا۔