مندرجات کا رخ کریں

جوہری طبیعیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جوہری طبیعیات (atomic physics) طبیعیات کی ایک شاخ ہے جس میں الیکٹرونز، ایٹم اور اس کے نیوکلیئس کے متعلق مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس شاخ میں زیادہ تر الیکٹرونز کی نیوکلئیس کے گرد ترتیب اور اس ترتیب کو تبدیل کرنے والے عوامل پر غور و فکر کیا جاتا ہے، اس میں آئنز اور نیوٹرل ایٹمز کے متعلق بھی پڑھا جاتا ہے۔ اصطلاح جوہری طبیعیات (اٹامک فزکس) کو جوہری طاقت (نیوکلیئر پاور) اور جوہری ہتھیاروں (نیوکلیئر ویپنز) سے اس لیے منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ عام انگریزی زبان میں اٹامک اور نیوکلیئر تقریباًﹰ ہم معنی ہیں۔ تاہم ماہر طبیعیات اٹامک فزکس - جو پورے ایٹم کو ایک سسٹم کے طور پر پڑھنے کی شاخ ہے اور نیوکلیئر فزکس - جو صرف نیوکلیئس تک محدود ہے کے مابین فرق کو جانتے ہیں۔ سائنس کی تمام شاخیں ایک دوسرے سے مربوط ہیں اس لیے جب وسیع فیلڈ میں اٹامک فزکس کا مطالعہ کیا جاتا ہے تو اس میں اٹامک، مالیکیولر اور آپٹیکل فزکس جیسی شاخیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

معروف ماہر جوہری طبیعیات

[ترمیم]
2