جھیل ٹاپو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جھیل ٹاپو کا خلائی منظر

جھیل ٹاپو نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی جھیل ہے جو ملک کے شمالی جزیرے پر واقع ہے۔ یہ 234 مربع میل کے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ دراصل یہ ایک معدوم آتش فشاں کا دہانہ ہے۔ اس جھیل کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 46 کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ چوڑائی 33 کلومیٹر ہے۔ جھیل کا سطحی رقبہ 616 مربع کلومیٹر ہے جبکہ اوسط گہرائی 110 اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 186 میٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے 356 میٹر بلندی پر واقع ہے۔