گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
اجازت نامے کا متن پڑھنے کے لیے، ویکیپیڈیا:گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ کا متن ملاحظہ فرمائیں۔
گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ
GFDL Logo.svg
جی ایف ڈی ایل کا لوگو
مصنف Free Software Foundation
تازہ ترین نسخہ 1.3
ناشر آزاد سوفٹویئر فاؤنڈیشن، انکارپوریشن
تاریخ اشاعت موجودہ نسخہ:
3 نومبر، 2008ء
DFSG سے ہم آہنگ ہاں، بدون تغیر پذیر دفعات
FSF کا منظور شدہ ہاں
گنو عمومی العوام اجازہ نہیں
کاپی لیفٹ ہاں

گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ (انگریزی: GNU Free Documentation License) (مختصراً GNU FDL یا محض جی ایف ڈی ایل، GFDL) آزاد دستاویزات کا ایک کاپی لیفٹ اجازت نامہ ہے جسے آزاد سوفٹویئر فاؤنڈیشن نے گنو منصوبہ کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ اجازت نامہ گنو عام عوامی اجازت نامہ کی طرح ہے، جو قارئین سے نقل و اشاعت، اور ترمیم کی اجازت نیز جملہ نقلوں اور اشتقاقات کو یکساں اجازت نامہ کے تحت جاری کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ ان نقلوں کو فروخت بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم اگر بڑی تعداد میں (100 سے زائد) نقلیں تیار کر کے فروخت کی جا رہی ہو تو اصل دستاویز یا سورس کوڈ خریداروں کو فراہم کرنا لازمی ہے۔
جی ایف ڈی ایل کو رہنما کتابچوں، کتابوں، دیگر مرجعی و ہدایتی مواد اور اس دستاویز کے لیے تیار کیا گیا ہے جو عموماً گنو سوفٹویئر میں شامل ہوتا ہے۔ تاہم مواد کے موضوع سے قطع نظر، اس اجازت نامہ کو کسی بھی دستاویز اور متن پر مبنی کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً آن لائن آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا جو اپنے تمام متون اور مواد کے لیے جی ایف ڈی ایل کو (کریئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت اجازت نامہ کے ساتھ) استعمال کرتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]