حاسہ
Appearance
- اگر یہ صفحہ مطلوبِ تلاش نہیں تو دیکھیۓ ، حس (sensation).
حاسہ کا لفظ اردو زبان میں انگریزی کے sense سے نزدیک متبادل ہے اور اس کی جمع حواس، حسیں اور حسوں بھی کی جاتی ہے۔ علم حیاتیات و سالماتی حیاتیات میں لفظ sense متعدد معنوں میں اختیار کیا جاتا ہے جن میں حس، شعور اور آگاہی وغیرہ آجاتے ہیں۔ عام طور پر تو اس سے مراد حس کی بھی لی جاتی ہے یعنی وہ آگاہی (perception) کہ جو کوئی جاندار اپنے حسی یا sensory اعضاء سے آنے والے منبہ (stimulus) سے تحریک پا کر دماغ میں اجاگر کرتا ہے۔ جبکہ علم سالماتی حیاتیات میں اس سے عام طور پر مراد سمجھ اور ادراک (cognition) کے معنوں میں لے کر ڈی این اے کے اس طاق (strand) کی لی جاتی ہے جس کی ترمیز (coding) کو لحمیات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
- احساس کے معنوں میں استعمال کے لیے دیکھیےحس (sensation)
- ادراک و شعور کے معنوں میں استعمال کے لیے دیکھیےشعور (consciousness)
- سالماتی حیاتیات میں استعمال کے لیے دیکھیےحاسیہ طاق (sense strand)
- سمجھ کے معنوں میں استعمال کے لیے دیکھیےفہم (awareness)