حافظ نذر احمد
Appearance
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اردو تراجم قرآن
مترجم قرآن اور مترجم موطا امام مالک
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
اگست 1919ء کو نگینہ (ضلع بجنور) میں پیدا ہوئے، 1935 کو لاہور آگئے، حفظ و درس نظامی مکمل کیے، پھر تدریس کرتے رہے، بانی پرنسپل شبلی کالج لاہور رہے، 1974ء میں تعلیم القرآن خط و کتابت سکول کی بنیاد رکھی، قرآن کا آسان ترجمہ کیا، بعمر 92 برس 3 ستمبر 2011ء کو لاہور میں وفات پاگئے،
تصانیف
[ترمیم]- آئو مدینہ چلیں،
- سیرتؐ مبارکہ کے چند پہلو،
- طب نبویؐ،
- انتخاب آیات واحادیث(اسکولوں کالجوں میں صبح گاہی اجلاس میں مختصر درس کے لیے)،
- ارضِ مقدس،
- دیواریں اور غاریں،
- اربعین نوویؒ،
- موطا امام مالکؒ (ترجمہ و تبویب)،
- اللّٰہ تعالیٰ کے احکام،
- تعلیمی مقالات،
- مقالات یوم شبلی،
- ہمارے فرائض اور ہمارے حقوق،
- اشاریہ تفسیر ماجدی،
- فرہنگ عصریہ (اردو سے فارسی لغت)،
- پیارے نبیؐ کی پیاری زبان (عربی خط کتابت کورس جس سے ہزاروں لوگ استفادہ کر چکے)،
- سورۃ البقرہ (آسان ترجمہ مع عربی قواعد کے بیس سبق۔ آخر میں قرآن کے 1230؍مادوں کی فہرست کہ قرآن سمجھنا آسان ہو جائے)،
- آسان ترجمہ قرآن کریم،
- عبادت کیوں اور کیسے؟
- شفا اللّٰہ کے ہاتھ میں،
- خلاصہ مضامین قرآن
- ہمارے مشاہیر۔